سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 283 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 283

283 حضرت خلیفہ امسح الثالث رحمہ اللہ نے جماعت احمدیہ کے قیام پر سو سال کا عرصہ ہونے پر جس صد سالہ جشنِ تشکر کا منصوبہ جماعت کے سامنے رکھا تھا اس کا ایک اہم حصہ دنیا کی مختلف زبانوں میں لٹریچر کی تیاری اور موجود لٹریچر کے تراجم اور ان کی طباعت و تقسیم بھی تھا۔اور خدا تعالی کے فضل سے اس پہلو سے باقاعدہ منصوبہ کے تحت کام کو آگے بڑھایا گیا۔خلافت رابعہ کے مبارک عہد میں اس میں مزید وسعت پیدا ہوئی۔آپ کے عہد خلافت کے پہلے دو سالوں (1982ء اور 1983 ء) کے دوران جولٹریچر مرکزی طور پر شائع ہوا اس کی تعداد ایک لاکھ 9 ہزار 966 تھی۔پھر 1984ء میں پاکستان میں جماعت کے خلاف حکومت نے ایک آرڈینس کے ذریعہ لٹریچر کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی۔جماعت کے پریس کو سیل (seal) کیا گیا۔جماعت کے اخبار اور رسائل پر پابندیاں لگائی گئیں۔کئی کتب کو ضبط کیا گیا۔اخبار اور رسائل کے مدیران اور پبلشرز پر مقدمات بنائے گئے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کو اس آرڈ سینس کی وجہ سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے ملک سے ہجرت کرنا پڑی اور جماعت ایک نئے اور انقلابی دور میں داخل ہوئی۔پاکستان میں آرڈینینس کے ذریعہ جماعت پر لٹریچر کی اشاعت پر جو پابندی لگائی گئی تھی اس کے - مقابلہ کے لئے حضرت خلیفۃ اسح الرابع رحمہ اللہ نے فرمایا کہ : میں نے فیصلہ کیا ہے کہ انشاء اللہ تعالی، اللہ تعالی کے فضل اور رحم اور اس کی توفیق کے ساتھ ساری دنیا میں اشاعت لٹریچر کے کام کو کئی گنا زیادہ بڑھا دینا ہے، اتنا کہ ان سے سنبھالا نہ جائے ، تمام دنیا میں اشاعت کتب کا، اشاعت لٹریچر کا ایک بہت زبردست منصوبہ ہے میرے ذہن میں جس کو انشاء اللہ تعالیٰ حسب توفیق آہستہ آہستہ کھولوں گا اور جہاں تک خدا توفیق عطا فرمائے گا اس پر عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔لٹریچر کی اشاعت میں نئی زبانوں کو شامل کرتا ہے اور اس ذریعہ سے کثرت کے ساتھ ایسے ممالک میں داخل ہوتا ہے جہاں ابھی تک احمدیت داخل نہیں ہوتی ، ایسی قوموں میں داخل