سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 285 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 285

285 مختلف زبانوں میں لٹریچر کی تیاری کے لئے ان زبانوں میں ماہرین کی تیاری کے علاوہ مرکز میں مختلف زبانوں کے ڈیسکس قائم کئے گئے۔ان میں عربک ڈیسک، بنگلہ ڈیسک، رشین ڈیسک، ٹرکش ڈیسک، فریج ڈیسک اور چینی ڈیسک شامل ہیں۔اسی طرح مختلف ممالک میں ان کی مقامی زبانوں میں موجود کتب کے تراجم اور نئے لٹریچر کی تیاری کے منصوبے بنائے گئے جن کے تحت مختلف موضوعات پر بڑی تیزی کے ساتھ اعلی پایہ کا اسلامی لٹریچر وجود میں آیا۔اسی طرح دنیا بھر میں قرآن مجید کے مختلف زبانوں میں تراجم کے علاوہ منتخب آیات قرآنیہ، منتخب احادیث نبویہ اور منتخب تحریرات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کم سے کم سو زبانوں میں تراجم کے عظیم الشان منصوبہ پر نہایت سرگرمی سے عمل شروع ہوا۔چنانچہ 1984ء تا1988ء کے چار سال کے قلیل عرصہ میں صرف انگلستان سے 11 / زبانوں میں 120 مختلف کتب رپمفلٹس وغیرہ 8 لاکھ 9 ہزار کی تعداد میں طبع ہوئے۔1988-1989ء میں 11 زبانوں میں 26 مختلف کتب و دیگر لٹریچر ایک لاکھ 19 ہزار کی تعداد میں طبع ہوا۔1991 1990ء تک کم و بیش سو زبانوں میں منتخب آیات قرآنیہ، منتخب احادیث نبویہ اور منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام طبع ہو چکی تھیں۔اور کئی زبانوں میں ان کتب کے تراجم زیر طبع تھے۔1984ء سے 1994 ء تک کے 10 سالوں میں 9 مرزبانوں میں تراجم قرآن کریم 81 ہزار کی تعداد میں ری پرنٹ ہوئے۔طبع ہونے والے نئے تراجم قرآن کریم اس کے علاوہ تھے۔مختلف زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم اور ان کی طباعت سے متعلق کسی قدر تفصیل اس کتاب میں الگ عنوان کے تحت پیش کی جا چکی ہے۔دشمنِ احمدیت تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی آسمانی آواز کو دبانے کی تدبیریں کر رہا تھا لیکن خیر الماکرین خدائے ذوالجلال والا کرام اس آواز کوشش جہات میں پھیلانے کے سامان