سلسلہ احمدیہ — Page 187
187 رجسٹر ہو جائے اور وہاں باقاعدہ مشن کا آغاز کریں مگر باوجود کوشش کے ہم اس میں ناکام رہے لیکن اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اس خواہش کو اس طرح پورا فرما دیا کہ ہماری ایک احمدی خاتون جو برازیل میں اسلام میں داخل ہوئیں مسٹر امینہ، وہ جب اسلام میں داخل ہوئیں کیونکہ ان کی زبان پر چگیز ہے اور وہ پرانی پر لگال کی ہی باشندہ تھیں اس لئے مجھے خیال آیا کہ ان کے سپرد یہ کام کیا جائے کیونکہ وہ بہت جوش رکھتی تھیں خدمت دین کا اور جب سے وہ مسلمان ہوتی ہیں وہ کئی پمفلٹس اور کتابوں کے ترجمے کر چکی ہیں اور قرآن کریم کے ترجمہ کی دہرائی میں بھی انہوں نے بہت محنت سے کام لیا ہے۔۔۔۔وہ اس جلسے پر تشریف لائی ہوئی ہیں۔چنانچہ یہ ان کو توفیق ملی کہ پرتگال میں پہلی مرتبہ جماعت احمدیہ کو رجسٹر کروانے میں کامیاب ہو گئیں۔“ جون 1987 ء میں سٹرامینہ نے مرکز کی ہدایت پر پرتگال کا دورہ کیا اور جون 1987ء میں ہی پر لگال میں جماعت کی رجسٹریشن ہو گئی۔جماعت کی تاریخ میں یہ پہلا مشن ہے جو ایک نواحمدی خاتون کی کوشش کے نتیجہ میں رجسٹرڈ ہوا ہے۔1988ء میں سپین سے مکرم کرم الہی ظفر صاحب مبلغ سلسلہ پر نکال تشریف لے گئے اور ان کے ذریعہ وہاں چند افراد بیعت کر کے جماعت میں داخل ہوئے۔اس طرح یہاں باقاعدہ مشن کا آغاز ہوا۔اور ایک فلیٹ بطور مشن ہاؤس خریدا گیا۔حضرت خلیفہ امسیح الرائع نے جماعت احمدیہ کی صد سالہ جوبلی کے سال (1989ء) میں پرتگال کا دورہ بھی فرمایا۔یہ دورہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔اس کی کسی قدر تفصیلات کا ذکر حضور رحمہ اللہ کے سفروں کے عنوان کے تحت بیان ہو گا۔ناورو (NAURU) ناؤرو[NAURU] ساؤتھ پیسیفک کا جزیرہ ہے جو طوالو سے اوپر تقریباً شمال میں واقع ہے۔یہ جزیرہ دنیا کی سب سے چھوٹی ری پبلک ہے۔اس کا رقبہ صرف آٹھ مربع میل ہے یعنی دو میل ایک