سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 73 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 73

73 ہے کہ ہر آدمی اتنی وسعتیں حاصل نہیں کر سکتا۔علم کا ملنا بھی اللہ تعالیٰ کے فضل پر موقوف ہے۔وہی معلم حقیقی ہے۔غرض یہ ہے بڑی لطیف تفسیر۔دوستوں کو چاہئے کہ اسے ضرور خریدیں میں سمجھتا ہوں کہ کم از کم ہر نوجوان کو سورۃ فاتحہ کی تفسیر اپنی بغل میں رکھنی چاہئے کیونکہ قرآنی مضامین کا اجمال سورۃ فاتحہ ہی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایک جگہ فرمایا ہے کہ قرآن عظیم سورۃ فاتحہ کے اجمال کی تفسیر بیان کر رہا ہے۔پس یہ مضامین جب آجائیں گے تو یہ Outlines سامنے آجائیں گی۔اسلئے یہ تفسیر ہر عاقل بالغ پڑھے لکھے نوجوان کے ہاتھ میں ہر وقت رہنی چاہئے بلکہ میں تو کہوں گا کہ سرہانے رکھی رہنی چاہئے۔میرے تو سر ہانے پڑی رہتی ہے۔جب دو چار دس پندرہ بیس منٹ کا وقت مجھے ملتا ہے تو میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کوئی نہ کوئی کتاب پڑھنی شروع کر دیتا ہوں اور وہ وقت ضیاع سے بچ جاتا ہے اور میں اس وقت میں ایک لذت اور سرور حاصل کرتا ہوں۔غرض میں چاہتا ہوں آپ بھی اس سے محروم نہ رہیں۔(۱) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیان فرمودہ تفسیر کو مرتب کرنے کا عظیم کام جاری رہا اور کئی سالوں کی کاوشوں کے بعد یہ تفسیر آٹھ جلدوں میں مکمل ہوئی جسے بعد میں چار جلدوں میں شائع کیا گیا۔(۱) ) خطاب جلسہ سالانہ حضرت خلیفہ امسح الثالث ۲۷ دسمبر ۱۹۶۹ء