سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 74 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 74

74 بیت اللہ کے مقاصد پر خطبات ۱۹۶۷ء میں اللہ تعالی کے خاص منشاء کے تحت حضرت خلیفہ المسح الثالث نے خانہ کعبہ کی تعمیر کے مقاصد پر پر معارف خطبات کا ایک سلسلہ شروع فرمایا۔اس کی ابتدا کے متعلق حضور نے ۱۹۶۹ ء کے جلسہ سالانہ کی تقریر میں فرمایا :۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پتہ نہیں ایک سیکنڈ کے کتنے حصہ میں دماغ میں ایسی اہر پیدا کی کہ یہ سارا مضمون دماغ میں آ گیا۔جوں جوں میں خطبات دیتا گیا آہستہ آہستہ یہ مضمون میرے سامنے آتا چلا گیا۔اس مجموعہ کا بار بار پڑھنا ضروری ہے کیونکہ جیسا کہ اس مضمون سے عیاں ہے اللہ تعالیٰ نے بیت اللہ کی تعمیر بہت سے مقاصد کے لئے کروائی تھی۔جن میں سے تئیس کا ذکر ان آیات میں ہے جن پر میں نے یہ خطبات دیئے تھے۔اور نبی اکرم ﷺ کے ذریعہ سے ان مقاصد کا حصول ممکن ہوا اور تین سو سال تک یہ اغراض پوری ہوتی رہیں۔پھر تنزل کا ایک زمانہ آیا اور اب اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا زمانہ ہے اور اللہ تعالیٰ نے آسمان پر پھر سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسلام کو تمام دنیا پر غالب کرے گا اور وہ تمام مقاصد اسلام کے ذریعہ نوع انسان کو حاصل ہوں گے جن مقاصد کے لئے بیت اللہ کی تعمیر از سرنو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ذریعہ کرائی گئی۔“ اس سلسلہ کے پہلے خطبہ میں حضور نے سورۃ آل عمران اور سورۃ البقرۃ کی وہ آیات تلاوت فرمائیں جن میں تعمیر بیت اللہ کا ذکر ہے۔حضور نے ان آیات کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔وو پہلی غرض وُضِعَ لِلنَّاسِ میں بیان ہوئی ہے، دوسری مبرا میں ، تیسرے ھدی لِلْعَلَمِينَ میں ایک مقصد بیان ہوا ہے، چوتھے ایتٌ بَيِّنت ، پانچویں مَّقَامُ ابرهِيْمَ ، چھٹے مَنْ دَخَلَهُ كَانَ مِنَّا ، ساتویں وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَن اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ، آٹھویں جَعَلْنَا الْبَيْتَ مَثَابَةً لِلنَّاسِ، نویسِ وَآمَنَّا، دسویں وَاتَّخِذُوا مِن مَّقَامِ إِبْرهِمَ مُصَلَّى ، گیارھواں مقصد طَهِّرَا بَیتی میں بیان