سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 400 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 400

400 صاحب سے پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں۔تو چوہدری صاحب نے کہا کہ باقی مسلمان ہمیں مسلمان نہیں سمجھتے قادیانی کہتے ہیں اور گورداسپور اسی لئے گیا تھا۔یہاں ہم بڑے ادب سے یہ عرض کرنا چاہتے ہیں کہ اب یہ تمام کارروائی شائع ہو چکی ہے اور ایک ایک لفظ شائع ہوا ہے۔اس طرح کا کوئی واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں تھا اور یہ سوال حضرت چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے ہونا ہی کیوں تھا۔وہ تو مسلم لیگ کا کیس پیش کر رہے تھے۔جماعت احمدیہ کی طرف سے مسلم لیگ کے ایماء پر تو شیخ بشیر احمد صاحب پیش ہوئے تھے اور ان سے اس قسم کا سوال جسٹس تیجا سنگھ صاحب نے کیا تھا اور اس کا جو جواب انہوں نے دیا تھا وہ ہم نقل کر چکے ہیں۔اس مثال سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کا رروائی کے دوران ارباب حل و عقدان موضوعات کے متعلق بنیادی حقائق سے بھی بے خبر تھے، جن کے متعلق سوالات کئے جا رہے تھے۔اور یہ صورت حال اس لئے بھی زیادہ افسوسناک ہو جاتی ہے کہ یہ ریکار ڈ حکومت کی تحویل میں تھا اور کسی نے حقائق جاننے کی کوشش بھی نہیں کی۔اس لئے یہ کہنا بے جانہ ہوگا کہ صرف غیر سنجیدہ انداز میں سوالات کئے جارہے تھے۔اب ہم اُس دوسرے الزام کا جائزہ لیتے ہیں جو Impact کے اس شمارے میں جماعت پر لگایا گیا تھا۔اور وہ یہ تھا: Many allege a Qadiani role in the breakup of Pakistan۔Suggestion to this effect were made even in Bangladesh of column correspondence the observer۔Given this background the recent eruption of widespread disturbance should come as no surprise but it is deplorable too۔یعنی اٹارنی جنرل صاحب جس جریدہ کی بیساکھیوں کا سہارا لے کر جماعت احمدیہ کے خلاف یہ الزامات پڑھ رہے تھے، اس کے مطابق بہت سے لوگوں کے مطابق چند سال پہلے پاکستان ٹوٹا تھا اور مشرقی پاکستان علیحدہ ہو کر بنگلہ دیش بن گیا تھا تو اس کی ذمہ دار بھی