سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 399 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 399

399 اب کتنا صاف ظاہر ہے کہ جماعت احمد یہ تو ہر طرح مسلم لیگ کے موقف کی تائید کر رہی ہے۔اور جب اس کمیشن کے ایک حج جسٹس تیج سنگھ صاحب نے سوال پوچھا What is the position of the Ahmadiyya community as regards Islam احمد یہ جماعت کا اسلام سے کیا تعلق ہے یا ان کی مسلمان ہونے کے بارے میں کیا پوزیشن ہے؟ تو اس پر جماعت احمدیہ کے نمائندہ مکرم شیخ بشیر احمد صاحب نے اس کا جو جواب دیا اس کا پہلا جملہ یہ تھا They claim to be Mussalmans first and Mussalmans last۔They are part of Islam۔ہیں۔یعنی وہ شروع سے لے کر آخر تک مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور وہ اسلام کا حصہ ان چند مثالوں سے یہ صاف نظر آتا ہے کہ یہ الزام بالکل غلط ہے کہ باؤنڈری کمیشن میں احمدیوں نے اپنے آپ کو مسلمانوں سے علیحدہ گروہ کے طور پر پیش کیا تھا۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ باؤنڈری کمیشن کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ تو حکومت پاکستان کی اپنی تحویل میں تھا اور بعد میں جب حکومت پاکستان نے یہ کارروائی شائع کی تو یہ بات روزِ روشن کی طرح ثابت ہو گئی کہ ۱۹۷۴ء کی کارروائی میں اٹارنی جنرل صاحب نے ایک انگریزی جریدہ کے حوالہ سے جو الزام لگایا تھا وہ بالکل غلط تھا۔اور انہیں اس بات کی ضرورت کیوں پیش آئی تھی کہ وہ اس مسئلہ پر ایک غیر معروف انگریزی جریدہ کا حوالہ پیش کریں، اصل کارروائی تو ان کی حکومت کی اپنی تحویل میں تھی جس کا سرسری مطالعہ ہی اس بات کو ظاہر کر دیتا کہ یہ الزام غلط ہے۔یا تو اٹارنی جنرل صاحب اور ان کی ٹیم قومی اسمبلی اور قوم کو غلط حقائق پیش کر کے عمداً دھوکہ دے رہے تھے یا پھر انہیں حقائق کی کچھ خبر نہ تھی اور شاید اس سے کوئی دلچسپی بھی نہیں تھی۔ایک اور دلچسپ بات تو یہاں درج کرنی مناسب ہوگی وہ یہ ہے کہ جب ہم نے صاحبزادہ فاروق علی خان صاحب سے انٹرویو کیا تو انہوں نے کہا کہ باؤنڈری کمیشن میں چوہدری ظفر اللہ خان