سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 323 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 323

323 تھا جس کا ذکر بھٹو صاحب کر رہے تھے تو ان کا جواب تھا مسٹر بھٹو جو تھے بہت ہی زیرک آدمی تھے۔اگر ان سے Privately پوچھتے تو کہہ دیتے۔سعودی عرب۔“ اس کے جواب میں ہم نے دریافت کیا "You think he meant it was Saudi Arab that was causing the riots وو یعنی کیا آپ کا مطلب ہے کہ ان کی مراد تھی کہ سعودی عرب یہ فسادات کرا رہا تھا؟ اس پر ڈاکٹر مبشر حسن صاحب نے کہا "He did'nt say so یعنی انہوں نے یہ کہا نہیں۔اس پر ہم نے پھر استفسار کیا "But of course he meant somebody" یعنی ،مگر یقیناً کوئی تو ہو گا جس کا وہ ذکر کر رہے تھے۔اس پر انہوں نے پھر ایک نہایت محتاط جواب دیا “Yes, if I know Mr۔Bhutto’ ہاں اگر میں مسٹر بھٹو کو جانتا ہوں۔اب صورت حال یہی بنتی ہے کہ یا تو ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ اس وقت کی کا بینہ کو پرواہ ہی نہیں تھی کہ بیرونی ہاتھ ملک میں کیا کیا کارستانی دکھا جاتے ہیں اور کا بینہ کے اہم اراکین نے بھی وزیر اعظم سے یہ پوچھنے کی کوشش نہیں کی کہ آخر وہ کون سے غیر ملکی ہاتھ ہیں جو پاکستان کے اندرونی معاملات میں اتنی مداخلت کر رہے ہیں کہ ان کے اشارے پر ملک گیر فسادات بھی شروع ہو جاتے ہیں۔یا پھر کا بینہ محض ایک ناکارہ عضو کی طرح تھی کہ جسے اس اہم معاملہ میں اعتماد میں ہی نہیں لیا گیا تھا اور عام جلسوں میں اس بات کا تذکرہ بر ملا کیا جا رہا تھا۔پھر ہم نے ڈاکٹر مبشر حسن صاحب سے دریافت کیا کہ جب یہ سب کچھ کوئی بیرونی ہاتھ کرا رہا تھا اور یہ سب کچھ ملک کی وحدت اور سا لمیت کے لئے بھی خطرہ تھا تو پھر ایسا کیوں ہوا کہ اس کے مطالبات متفقہ طور پر تسلیم بھی کر لئے گئے تو کیا اس بات سے اُس غیر ملکی ہاتھ کے منصوبے کو تقویت نہیں پہنچی۔تو اس پر ان کا جواب تھا: