سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 711 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 711

711 نظارت دعوت و تبلیغ قادیان کے زیر اہتمام محترم الحاج سیٹھ معین الدین صاحب امیر جماعت ہائے حیدرآباد، سکندر آباد کی زیر امارت علماء کے ایک وفد کو جنوبی ہند کی جماعتوں تیما پور اور ویوورگ اور را بخور وغیرہ کے کامیاب تبلیغی اور تربیتی دورہ کی توفیق ملی (۵)۔حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے مع اہل و عیال 3 اپریل 1966 ء شمالی ہند کی جماعتوں کے دورے کا آغاز فرمایا اور مختلف جماعتوں کے تربیتی و تبلیغی دورے کئے (۶)۔ہر ملک میں بسنے والے احمدی ، جس ملک میں بس رہے ہوں اس کے وفادار ہوتے ہیں۔24 اپریل 1966 ء کو ستمبر 1965ء کی جنگ میں جان بحق ہونے والوں کی یاد میں قادیان میں ایک تقریب منائی گئی جس میں وزیر خارجہ آنریبل سردار سورن سنگھ صاحب تشریف لائے۔حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب امیر جماعت احمدیہ قادیان کی قیادت میں ممبران صدر انجمن احمدیہ نے وزیر خارجہ کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے اور احمد یہ چوک میں استقبال کیا۔مسجد مبارک میں استقبالیہ تقریب ہوئی اور معزز مہمان کی خدمت میں قرآن کریم کے تحفہ کی پیشکش کی۔جماعت احمدیہ کی طرف سے شیخ عبدالحمید صاحب عاجز نے معزز مہمان کی خدمت میں ایڈریس پڑھ کر سنایا۔(۷) 1966ء کے آغاز میں جنوبی ہند کی جماعتوں نے اپنا جلسہ منعقد کیا۔اس موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے پیغام بھجوایا : وو آپکے خط مورخہ 66-3-9 سے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی کہ جنوبی ہند میں مختلف مقامات پر تبلیغی جلسوں کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ یہ اجتماعات مبارک کرے، علاقہ کے لوگوں کے دل کھول دے، انہیں احمدیت کی طرف مائل کر دے۔اس طرح کہ اس علاقہ میں احمدیت سُرعت سے ترقی کرتی چلی جائے۔یہاں تک کہ سارا علاقہ احمدی ہو جائے۔اللھم آمین دوستوں کو میری طرف سے یہ پیغام دیں کہ اپنے اندر ایک نیک تغیر اور خدمتِ دین کیلئے دل میں ایک تڑپ پیدا کریں، اللہ تعالیٰ آپ سب کے ساتھ ہو۔آمین۔(۸) اسی طرح جماعت احمدیہ کیرنگ اڑیسہ کے جلسہ سالانہ کے لئے حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے یہ پیغام بھجوایا: