سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 710 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 710

710 کہ ان سے ہمیشہ روحانی شعاعیں پھوٹتی رہیں۔اور خدا تعالیٰ آپ کو ایسی دلکشی اور حسن عطا کرے کہ ساری دنیا آپ کی طرف کھنچی چلی آئے۔خدا کرے آپ ہمیشہ مکمل امن اور اتحاد کے ساتھ رہیں۔اور آپ کے دلوں میں انسانیت کے لئے ہمدردی ، بہبود اور پُر خلوص خدمت کا جذبہ موجزن رہے تاکہ دُنیا آپ کی ہمیشہ ممنون اور شکر گزار رہے۔اللہ کرے آپ کو رحیم و کریم خدا کے دروازے کے سوا کسی اور کا دروازہ کھٹکھٹانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔آمین۔$1966 آپ ہمیشہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔خدا تعالیٰ آپ تمام کے ساتھ ہو۔(حضرت) مرزا ناصر احمد (صاحب) خلیفہ اسیح الثالث - امام جماعت احمدیہ مورخہ 9 دسمبر 1965ء بھارت ایک وسیع ملک ہے اور اس میں جماعتیں بھی ایک وسیع علاقے پر بکھری ہوئی ہیں۔اور بہت سی جماعتیں قادیان سے اتنے فاصلے پر ہیں کہ ان سے روابط میں مشکل پیدا ہوتی ہے۔اس پس منظر میں ان جماعتوں کے دورہ جات کی ایک خاص اہمیت ہے۔چنانچہ خلافت ثالثہ کے پہلے سال کے دوران بھارت کی جماعتوں میں بہت سے اہم دورے ہوئے۔اس کے ذکر کے بعد ہندوستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے اجتماعات اور جلسوں کا مختصر ذکر کریں گے۔ان کے علاوہ ہر سال قادیان میں جلسہ سالانہ منعقد ہوتا رہا تھا۔اور اس طرح درویشان قادیان نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں قائم ہونے والی اس روایت کو پوری شان کے ساتھ زندہ رکھا ہوا تھا۔28 فروری 1966 ء کو مکرم مولوی شریف احمد صاحب امینی انچارج احمد یہ مسلم مشن کلکتہ نے مکرم شیخ عبد الرؤف صاحب ساقی کے ہمراہ مغربی بنگال کی جماعتوں مرشد آباد، تا لگرام ، کیتھا، انگار پور، بھرت پور وغیرہ کا کامیاب تبلیغی و تربیتی دورہ کیا۔یہ دورہ اگر چہ مختصر تھا مگر 400 کلومیٹر کا سفر ہوا تین تبلیغی جلسے ہوئے اور تین بیعتیں ہوئیں اور ایک جگہ مسجد احمد یہ بنانے کے انتظامات شروع کئے گئے (۴)۔