سلسلہ احمدیہ — Page 712
712 مجھے یہ معلوم کر کے بے حد مسرت ہوئی کہ کیرنگ میں جماعت احمدیہ کا سالانہ جلسہ منعقد ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے آمین۔میری طرف سے دوستوں کی خدمت میں السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ پہنچا کر یہ پیغام عرض کریں کہ سیدنا حضرت مسیح موعود کی بعثت کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں اسلام غالب آجائے اور ہم ناچیز بندوں نے احمدیت کو قبول کر کے اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کیا ہے کہ ہم اس مقصد کے حصول کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دینے کیلئے ہمیشہ تیار رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ سب دوستوں کے اخلاص میں برکت دے۔اور اس عظیم عہد کو نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔(۹) جماعت احمدیہ کیرنگ کا یہ دوسرا جلسہ تھا جو کہ اپریل ۱۹۶۶ میں منعقد ہوا۔اس میں حضرت صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب اور علمائے سلسلہ نے شمولیت فرمائی۔اسلام اور احمدیت کی حقانیت کے متعلق پُر مغز تقاریر ہوئیں (۱۰)۔15, 16, 17 اپریل 1966ء کو علاقہ جنوبی ہند کا تبلیغی و تربیتی دوره نظارت دعوۃ وتبلیغ کی ہدایت کے مطابق علماء کے ایک وفد نے کیا اور شہر مدراس کے تین مختلف اطراف میں کامیاب جلسے ہوئے (۱۱)۔26۔04۔66 جنوبی ہند میں جماعت ہائے احمد یہ حیدر آباد، سکندر آباد کے زیر اہتمام سہ روزہ کامیاب جلسہ میں غیر از جماعت احباب نے شرکت کی اور مقامی اخباروں میں اس کا تذکرہ ہوا۔(۱۲) 5 مئی 1966ء کو جماعت احمد یہ سونگڑہ اڑیسہ کا جلسہ سالا نہ ہوا جس میں صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب اور علمائے سلسلہ نے شرکت فرمائی اور ایمان افروز تقاریر ہوئیں۔(۱۳) 26,25 جون 1966ء جماعت ہائے احمد یہ اتر پردیش کی دوسری دوروزہ صوبائی کا نفرنس لکھنؤ میں ہوئی اور اہم جماعتی امور کے متعلق فیصلے کئے گئے۔(۱۴) حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے لکھنو کی کانفرنس کے بارے پیغام بھیجا کہ اللہ تعالیٰ اس کانفرنس کو کامیاب کرے اور اس کے بہترین نتائج برآمد فرمادے۔میرا پیغام یہ ہے کہ قرآن سیکھیں اس پر عمل کریں اور زیادہ سے زیادہ اس کی اشاعت کریں۔‘ (۱۵) 20 اکتوبر 1966ء کو جماعت احمدیہ قادیان کی دعوت پر آنریبل گورنر پنجاب جناب دھرم ویر