سلسلہ احمدیہ — Page 613
613 جس حد تک پڑھا سکتے ہو پڑھاؤ تو میں پڑھاتا جاتا ہوں۔میں نے سو میں سے پچاس لڑکوں کی فیس معاف کر دی۔چارسو میں سے چالیس کی نہیں سو میں سے پچاس کی یعنی دس فیصد کی بجائے پچاس فیصد کی معاف کر دی جن میں سے آگے پچاس فیصد وہ طلبہ تھے جن کا احمدیت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔مجھے کہا گیا تھا کہ یہ تعلیم کا ادارہ ہے تبلیغ کا ادارہ نہیں ہے۔جو غریب لڑکا ذہین بچہ آیا میرے پاس اس کو میں نے داخل کیا۔نہ صرف اس کی فیس معاف کی۔اس کے کھانے کا انتظام کیا۔بعض دفعہ اس کے کپڑوں کا انتظام کیا۔اس کے علاج کا انتظام کیا۔۔۔۔۔۔اب میں نے پچھلے دنوں میں سوچا کہ اگر کوئی غریب ہے تو وہ بی اے بھی پاس نہیں کر سکتا۔اس کو تو میں نے کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔استغفار کی اور آج میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ جماعت احمد یہ ذہین بچے کو پرائمری سے سنبھالے گی۔پانچویں جماعت کا جب امتحان دے گا (بورڈ کا ) اور ذہین ہوگا اور غریب ہوگا تو اس کو جماعت سنبھال لے گی۔لے کے پالے گی نہیں سنبھال لے گی۔۔۔۔اس کے بعد حضور نے فرمایا: 66 تو آپ میری مدد کریں دعاؤں کے ساتھ۔دو دعاؤں سے آپ میری مدد کریں۔ایک یہ کہ یہ سکیم جو ہے اس کا اجراء جماعت اور قوم کے لئے انتہائی مفید ثابت ہو (۲) اور اس سے بھی اہم دعا یہ کریں اپنے رب سے کہ اے خدا! مرزا ناصر احمد کی یہ خواہش ہے کہ اگلے سو سال میں ایک ہزار انتہائی غیر معمولی ذہین سائنسدان جماعت احمدیہ کو ملیں تو اس خواہش کو پورا کر اور اس خواہش کے لئے جو وہ دعائیں کریں ان کو بھی قبول کر اور جو ہم کریں ، انہیں بھی قبول کر۔۔۔۔۔ہمارے سیکھنے کا بڑا اعلم ہے پھیلا ہوا اس دنیا اور کائنات میں۔بہر حال یہ کتابوں کے ذکر کے ساتھ علم کا ذکر آیا اور علم کے ذکر کے ساتھ اس وعدہ اور بشارت کا ذکر آیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ محمد ﷺ کی عظمت اور شان پہنچاننے والوں کے علوم اور تحقیق میں برکت ڈالی جائے گی اور وہ اپنے میدان میں اس جگہ پہنچیں گے کہ دوسروں کا منہ بند کرنے والے ہوں گے۔اس کا ایک پہلو آ گیا سامنے کل