سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 512 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 512

512 وحی کے امت پر نازل ہونے کا تعلق ہے، ہمارا امت مسلمہ کا لٹریچر اس سے بھرا پڑا ہے۔اس کے بعد حضور نے اس کی مثالیں دینے کا سلسلہ شروع کیا۔حضور نے پہلی مثال حضرت سید عبد القادر جیلانی کی دی۔اس کے بعد حضور نے عبداللہ غزنوی صاحب کی مثالیں دینی شروع کیں کہ انہیں بھی بہت سی قرآنی آیات الہام ہوئی تھیں۔چونکہ ابتداء ہی سے یہ واضح ہوتا جارہا تھا کہ یہ ایک بے وزن اعتراض کیا گیا ہے، اس لیے سپیکر صاحب نے یہی مناسب سمجھا کہ اس جواب کو کسی طرح مختصر کیا جائے۔انہوں نے دریافت کیا کہ So the answer is اس پر حضور نے یہ اصولی موقف بیان فرمایا میں Accept کرتا ہوں۔امت مسلمہ کے اصول کے مطابق Accepted ہے قرآن کریم کی آیات امت پر نازل ہو سکتی ہیں۔“ اس پر سپیکر صاحب نے کہا کہ سوال کا جواب دے دیا گیا ہے اگلا سوال کریں۔لیکن حضور نے فرمایا کہ وہ کچھ مثالیں اور پڑھنا چاہتے ہیں۔سپیکر صاحب نے اتفاق کیا اور اس پر حضور نے عبداللہ غزنوی صاحب کو ہونے والے مزید الہامات پڑھے جو قر آنی آیات پر مشتمل تھے۔اور یہ بات صرف حضرت سید عبد القادر جیلانی یا عبداللہ غزنوی صاحب تک محدود نہیں تھی بلکہ اسلامی تاریخ میں ایسے بہت سے اولیاء گزرے ہیں جنہوں نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی نازل ہوئی ہے۔مثلاً علم حدیث کے مشہور امام حضرت احمد بن حنبل نے فرمایا ہے کہ انہیں نہ صرف وحی ہوئی بلکہ وحی لانے والا جبرئیل تھا (الشفاء بتـعـريـف حـقـوق الـمصطفى تاليف عياض بن موسیٰ ناشر عبد التواب ص (۱۳) اب مولوی ظفر انصاری صاحب کی گلو خلاصی کے لیے اٹارنی جنرل صاحب سامنے آئے اور یہ غیر متعلقہ سوال کر کے موضوع بدلنے کی کوشش کی کہ الہام اور وحی میں کیا فرق ہے۔اس سوال کی بنیاد یہ ہے کہ بہت سے علماء نے یہ غلط نہی پھیلائی ہے کہ وحی تو صرف نبی کو ہو سکتی ہے اور رسولِ کریم ﷺ کے بعد کسی کو وحی نہیں ہو سکتی۔حالانکہ قرآن کریم کے مطابق تو شہد کی مکھی کو بھی اللہ تعالیٰ وحی کرتا ہے اور حضرت موسی کی والدہ