سلسلہ احمدیہ — Page 513
513 کو بھی وہی ہوئی تھی۔اس پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے تفصیل سے یہ مضمون سمجھانا شروع کیا۔اور فرمایا کہ ہم نے وسیع مواد جمع کیا ہے جس کے مطابق امت کے بہت سے سلف صالحین نے یہ دعویٰ کیا یہ کہ انہیں وحی کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔اور پھر حضور نے فرمایا کہ اب تو ایک اخبار میں یہ فتویٰ بھی چھپ گیا ہے کہ کسی مسلمان کو سچی خواب بھی نہیں آسکتی۔اس قسم کی باتوں سے اسلام کو نقصان پہنچتا ہے۔لیکن اٹارنی جنرل صاحب نے یہ سوال دہرایا کہ مرزا صاحب کو الہام ہوتا تھا یا وحی ہوتی تھی۔حضور نے اس کا جواب ایک خاص انداز سے دیا آپ نے فرمایا کہ اس کا جواب میں دوں یا صحیح مسلم میں درج آنحضرت ﷺ کی حدیث شریف دے۔اور پھر آپ نے حضرت نواس بن سمعان کی وہ حدیث بیان فرمائی جو کہ صحیح مسلم کتاب الفتن باب الذکر الدجال میں مذکور ہے۔اس حدیث میں ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ آخر زمانہ میں مبعوث ہونے والے حضرت عیسی کو وحی کرے گا کہ میں نے ایسے لوگ بر پا کیے ہیں کہ کسی کو ان سے جنگ کی طاقت نہیں اس لیے تم میرے بندوں کو پہاڑ کی طرف لے جاؤ۔اب اس سے یہ واضح ہو گیا کہ خود آنحضرت ﷺ نے یہ فرمایا تھا کہ آپ ﷺ کے بعد مسیح موعود کو وحی ہوگی اور قرآن کریم تو یہ کہہ رہا ہے کہ شہد کی مکھی کو بھی وحی ہوتی ہے۔اور صرف حضرت سید عبدالقادر جیلانی اور عبد اللہ غزنوی صاحب ہی نہیں امت مسلمہ کے اولیاء نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہیں قرآنی آیات وحی ہوئیں ہیں۔مثلاً حضرت محی الدین ابن عربی نے اپنی کتاب فتوحات مکیہ میں تحریر کیا ہے کہ انہیں یہ آیت قُلْ اَمَنَّا بِاللَّهِ وَ مَا اُنْزِلَ عَلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَ إِسْمَعِيلَ وَإِسْحَقَ وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِيَ مُوسَى وَ عِیسٰی۔۔۔نازل ہوئی اور پھر لکھتے ہیں کہ اس آیت کو میرے لیے ہر علم کی کنجی بنایا گیا اور میں نے جان لیا کہ میں ان تمام انبیاء کا مجموعہ ہوں جن کا اس آیت میں ذکر کیا گیا ہے (۱۰۰)۔تذکرۃ الاولیاء میں درج ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مبارک کو آیت اَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولا الہام ہوئی۔تو اب یہ حق کس کو حاصل ہے کہ یہ کہے کہ اب کسی کو وحی نہیں ہو سکتی۔لیکن مولوی ظفر انصاری صاحب کا خیال تھا کہ انہیں یہ حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ شہد کی مکھی کو بھی وحی ہوتی ہے لیکن اب اصطلاح شریعت میں اس کے خاص معنی متعین ہو گئے ہیں۔یہ بھی ایک خوب نکتہ تھا یعنی قرآن کریم ایک لفظ