سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 421 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 421

421 ز میں نفرت کند از تو فلک گرید بر احوالت ملک لعنت کناں نزد خدا بر آسماں بینی یعنی زمین تجھ سے نفرت کرتی ہے اور آسمان تیرے حال پر روتا ہے۔تو دیکھتا ہے کہ خدا کے نزد یک آسمان پر فرشتے تجھ پر لعنت کرتے ہیں۔(۶۹) پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تصنیف اعجاز احمدی (ضمیہ نزول المسیح) میں یہ عربی شعر یہ ان صاحب کے متعلق تحریر فرمایا۔الا أَيُّهَا اللَّعَانُ مَا لَكَ تَهْجُرُ 28 وَتَلْعَنُ مَنْ هُوَ مُرْسَلٌ وَّ مُوَقِّرُ یعنی اے لعنت کرنے والے تجھے کیا ہو گیا ہے کہ بیہودہ بک رہا ہے۔اور تو اسپر لعنت کر رہا ہے جو خدا کا فرستادہ اور خدا کا طرف سے عزت یافتہ ہے۔(۷۰) اور اٹارنی جنرل صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس شعر کو اعتراض کیلئے پیش فرما رہے تھے حالانکہ اس شعر کے الفاظ ہی ظاہر کر دیتے ہیں کہ یہ پیر گولڑوی کی سخت بیانی کے جواب میں ہے۔اب ہر صاحب عقل دیکھ سکتا ہے کہ احمدی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو مامور من اللہ مانتے ہیں اور ان کے الہامات کو خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل شدہ مانتے ہیں۔اور پیر گولڑوی صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے الہامات کے متعلق اتنی بدزبانی کر رہے ہیں اور یہ جھوٹی تعلی کر رہے ہیں کہ آسمان کے فرشتے نعوذ باللہ آپ پر لعنت کر رہے ہیں تو مذہب کے مسلمہ اصولوں کے مطابق ایسا مکذب اور مکفر اگر ملعون نہیں کہلائے گا تو کیا احمدی اسے ولی اللہ سمجھیں گے؟ اٹارنی جنرل صاحب نے یہ اعتراض تو اُٹھا دیا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بعض بد زبانی کرنے والے معاندین کے متعلق ملعون کے الفاظ استعمال کئے ہیں لیکن وہ یہ بھول گئے تھے اگر لعنت کا لفظ استعمال کرنا فی ذاتہ قابل اعتراض ہے تو ان کا یہ اعتراض دوسرے انبیاء پر ، قرآن کریم پر اور نبی اکرم ﷺ کی مقدس ذات پر بھی ہوتا ہے۔قرآنِ کریم میں اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے لُعِنَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا مِنْ بَنِي إِسْرَاءِ يْلَ عَلَى لِسَانِ دَاوُدَ وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ (الــمـائـدة : ٧٩) یعنی جن لوگوں نے بنی اسرائیل میں سے کفر کیا وہ داؤد کی زبان سے لعنت ڈالے گئے اور عیسی