سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 422 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 422

422 ابن مریم کی زبان سے بھی۔اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی نسبت جنہوں نے ایمان کے بعد کفر کیا فرماتا ہے کہ ان پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور لوگوں کی لعنت ہے۔(ال عمران: ۸۸) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے قبر کی زیارت کے لیے جانے والی عورتوں پر لعنت کی ( بعد میں اس بابت رخصت دے دی گئی تھی ) ( جامع تــرمــذى ابواب الجنائز ) حضرت حذیفہ سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کی زبان سے اس شخص پر لعنت کی جو حلقہ کے بیچ بیٹھے (جامع ترمذی۔باب ما جاء في كراهية القعود وسط الحلقة) اسی طرح حدیث میں آتا ہے کہ حضرت ابن عمر نے بیان فرمایا کہ آنحضرت ﷺ نے اس شخص پر لعنت کی ہے جو زندہ جانور کو باندھ کر اس پر نشانہ بازی کرے (صحیح مسلم کتاب الصيد و الذبائح ) بہر حال جیسا کہ پہلے ذکر آچکا ہے کہ حضور نے فرمایا تھا کہ یہ حوالے نوٹ کرا دیے جائیں، چیک کر کے جواب دیا جائے گا۔سوال اُٹھانے والوں کو محضر نامے کے مطالعہ سے ہی یہ اندازہ ہو جانا چاہئے تھا کہ یہ سوال کرنا انہیں مہنگا پڑے گا۔عقلمندی کا تقاضہ تو یہ تھا کہ یہ سوال اُٹھایا ہی نہ جا تا۔اور اگر اس کو اُٹھا ہی دیا گیا تھا تو اس کے جواب کے لئے اصرار نہ کیا جاتا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب بظاہر سخت الفاظ استعمال کئے ہیں، تو وہ مخالفین کی حد سے زیادہ بڑھی ہوئی بد زبانی کے جواب میں مناسب اور جائز سخت الفاظ استعمال فرمائے ہیں لیکن یہ غلطی بھی کر دی گئی۔ہم کچھ دیر کے لیے واقعات کے تسلسل کو نظر انداز کر کے ۱۹ اگست کو شام چھ بجے شروع ہونے والی کا رروائی کا جائزہ لیتے ہیں۔جب چھ بجے کارروائی شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل صاحب نے از خود دریافت کیا کہ چند ھوالے سنائے گئے تھے جو چند بزرگوں کے متعلق توہین آمیز جملے تھے ان کا مطلب کیا تھا۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کا بات کرنے کا ایک خاص دھیما انداز تھا۔آپ نے آہستگی سے بات شروع فرمائی اور فرمایا: جی۔۔۔وہ جو حوالہ جس میں سخت زبان استعمال کی گئی تھی۔جس کی طرف آپ نے مجھے توجہ دلائی تھی وہ تاریخ کا ایک ورق ہے جس پر تقریباً ستر سال گزرچکے ہیں اور تاریخی واقعات کی صحت کو سمجھنے کے لیے وہ تاریخ کا ماحول سامنے ہونا ضروری ہے ورنہ اس کی سمجھ نہیں آسکے گی۔‘ کچھ تمہید کے بعد حضور نے مثالیں دینا شروع کیں اور ابھی پہلی مثال ہی دی تھی جس میں بریلویوں نے ایک اور فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کو خبیث اور ان سے نکاح کو زنا اور ایسی شادی سے ہونے والی اولا دکو ولد الزنا