سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 332 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 332

فریکچر نہیں تھا۔332 ۳) ڈاکٹر محمد زبیر صاحب نے کسی اور مریض کے ایکسرے کی ضرورت محسوس نہیں کی۔(۴) کسی طالب علم کو خون لگانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔نشتر ہسپتال کے Casuality Medical Officer ڈاکٹر اقبال احمد صاحب نے یہ گواہی دی 1) میں نے چار زخمی طلباء کا شعبہ حادثات میں معائنہ کیا، جن میں سے کوئی بھی شدید زخمی نہیں تھا۔۲) ان میں سے کسی کو بھی خون نہیں لگانا پڑا ) ایک طالب علم کی آنکھ کے ارد گرد نیلا داغ نمودار ہوا تھا، ایکس رے کرایا گیا تو وہ ٹھیک نکلا کوئی فریکچر نہیں تھا۔ان ڈاکٹر صاحبان نے بیان کیا کہ داخل ہونے والے طلباء میں سے بعض ایسے بھی تھے جو ڈسچارج ہونے کا انتظار کیے بغیر خود ہی ہسپتال سے چلے گئے تھے۔ی تھی ان شدید زخمیوں کی نازک حالت کی حقیقت جس کے متعلق پورے ملک میں افواہیں اڑائی جارہی تھیں کہ زبانیں اور اعضاء کاٹ دیئے گئے اور اخبارات بھی لکھ رہے تھے کہ ان میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔اور سچ یہ تھا کہ کسی ایک کے بھی زخم اس نوعیت کے نہیں تھے کہ انہیں Grievious Injury کہا جا سکے۔کوئی جان ضائع نہیں ہوئی کسی کی ہڈی فریکچر نہیں ہوئی کسی کو خون نہیں لگا نا پڑا۔صرف دو کے ایکسرے کرانے کی ضرورت پڑی اور وہ بھی ٹھیک تھے۔افراد جماعت پر سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر فائرنگ ان دو ہفتوں کے حالات مکمل کرنے سے قبل ایک اہم واقعہ درج کرناضروری ہے۔اس واقعہ کو پڑھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ اُس وقت احمدیوں پر کس قسم کے مظالم روا ر کھے جا رہے تھے۔مکرم و محترم ہادی علی چوہدری صاحب نے جو کہ اس واقعہ کے چشم دید گواہ تھے۔اس واقعہ کو تحریر فرمایا ہے۔آپ لکھتے ہیں:۔مورخہ ۱۶ / جولائی کو سرگودھا ریلوے اسٹیشن پر احمدیوں کے قافلہ پر فائرنگ کی گئی اور دس نہتے