سلسلہ احمدیہ — Page 316
316 choice as to who should lead it should also be ours۔" یعنی یہ بات میرے لئے حیرت کا باعث ہے کہ آپ ہمارے وفد کا سر براہ مقرر کر رہے ہیں۔اگر یہ وفد ہمارا وفد ہے تو یہ فیصلہ بھی ہمارا ہونا چاہئے کہ اس کی قیادت کون کرے گا ؟ لیکن یہ عقل کی بات منظور نہیں کی گئی۔چنانچہ یہ تحریری موقف ایک محضر نامہ کی صورت میں تیار کیا گیا اور کرم محمد شفیق قیصر مرحوم صاحب اس محضر نامہ کی ایک کاپی مکرم مجیب الرحمن صاحب کے پاس لے کر آئے کہ وہ اسے داخل کرائیں۔چنانچہ مکرم مجیب الرحمان صاحب نے یہ کاپی قومی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل الیاس صاحب کے حوالے کی۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ کیا یہ ممکن ہے کہ اسمبلی کی کارروائی شروع ہونے سے قبل تمام ممبران اسمبلی کو اس کی ایک ایک کاپی دی جائے۔چنانچہ مجیب الرحمن صاحب نے فون پر حضرت خلیفہ اسیح الثالث سے اس بابت عرض کیا۔چنانچہ دو تین دن کے اندر مکرم شفیق قیصر صاحب ایک گاڑی میں اس کی شائع کردہ مطلوبہ کا پیاں لے کر آگئے۔ابھی اس کی جلد میں گیلی تھیں کہ یہ کاپیاں سیکریٹری اسمبلی کے حوالہ کی گئیں (۳۵)۔اس محضر نامے کے ساتھ کچھ Annexures بھی اجازت لے کر جمع کرائے گئے تھے۔ان کی فہرست یہ ہے: (1) An extract from 'the Anatomy of liberty' by William O۔Douglas (2) We are Muslims by Hazrat Khalifa tul Masih Third (3) Press release by Mr۔Joshua Fazaluddin (۴) فتاوی تکفیر (۵) مقربانِ الہی کی سرخروئی از مولوی دوست محمد شاہد صاحب (۶) القول المبین از مولانا ابوالعطاء (۷) خاتم الانبیاء (۸) مقام ختم نبوت از حضرت طریقہ اسیح الثالث