سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 317 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 317

(۹) ہم مسلمان ہیں (۱۰) ہمارا موقف 317 (11) عظیم روحانی تجلیات از حضرت خلیفه امسیح الثالث (۱۲) حضرت بانی سلسلہ پر تحریف قرآن کے بہتان کی تردید (۱۳) مودودی شه پاره پندرہ جولائی کو وزیر قانون نے ایک پریس کانفرنس میں ان کمیٹیوں کی کارگزاری بیان کی۔انہوں نے پریس کو بتایا کہ راہبر کمیٹی میں حکومتی اراکین کے علاوہ جماعت اسلامی ، جمعیت العلماء اسلام اور جمعیت العلماء پاکستان کے اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں۔لاہور اور ر بوہ دونوں کی جماعتوں کو کہا گیا تھا کہ وہ اپنا تحریری موقف جمع کرائیں۔ربوہ کی جماعت کی طرف سے ۱۹۸ صفحات پر مشتمل ایک کاپی موصول ہوئی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ ۱۵ جولائی تک اس کی ۲۵۰ کا پیاں جمع کرائیں۔اور دونوں جماعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان پر اپنی جماعتوں کے سربراہوں کے دستخط کرائیں۔مختلف افراد کی طرف سے ۵۱۴ تحریری آراء موصول ہوئی ہیں جن میں سے ۲۶۸ قادیانیوں کے خلاف اور ۲۴۶ قادیانیوں کے حق میں ہیں۔اس کے علاہ مختلف تنظیموں کی طرف سے تحریری آراء موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے ۱۱ قادیانیوں کے خلاف اور ۴ قادیانیوں کے حق میں اور ایک غیر جانبدار ہے۔پیرزادہ صاحب نے کہا کہ مختلف حکومتوں کی امداد یافتہ تنظیموں کی طرف سے بالواسطہ یا بلا واسطہ طور پر اظہارِ خیال کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔لیکن ابھی ان کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔یہ ایک دیرینہ اور پیچیدہ مسئلہ ہے اور سابقہ حکومتیں اسے حل نہیں کر سکی تھیں۔راہبر کمیٹی نے اپنی تجاویز پیشل کمیٹی میں بھجوائی تھیں اور سپیشل کمیٹی نے انہیں منظور کر لیا ہے۔دونوں جماعتوں کے وفود کے موقف کو سنا جائے اور ان وفود میں ان جماعتوں کے سربراہان کو بھی شامل ہونا چاہئے۔اس کے بعد سپیشل کمیٹی کے اراکین اٹارنی جنرل کی وساطت سے ان وفود سے سوالات کر سکتے ہیں۔(۳۶) جیسا کہ ابھی ہم نے ذکر کیا ہے کہ یہ فیصلہ ہوا تھا کہ قومی اسمبلی کے اراکین اٹارنی جنرل صاحب کی وساطت سے سوال کریں گے یعنی وہ سوال لکھ کر اٹارنی جنرل صاحب کو دیں گے اور اٹارنی جنرل