سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 181 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 181

181 اس انتظام کے ماتحت میں نے ایک ریفریشر کورس بھی جاری کیا ہے۔کیونکہ علم تو ہر آن بڑھ رہا ہے۔خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب روحانی خزائن ہیں ، جب ہم ان کو پڑھتے ہیں تو کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آجاتی ہے۔اس لحاظ سے مبلغین کے لئے ریفریشر کورس ضروری ہے۔نئی چیزیں سامنے آتی ہیں۔مختلف جگہوں سے ہمارے مبلغین بعض نئی سے نئی معلومات بھجواتے رہتے ہیں۔جو ہمارے مبلغین کو مجموعی طور پر معلوم ہونی چاہئیں۔اس واسطے ریفریشر کورس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔یہ عجیب بات ہے کہ شاہدین جامعہ احمدیہ سے پڑھ کر آ جاتے تھے اور انہوں نے سلسلہ کی صرف وہ کتب پڑھی ہوتی تھیں جو ان کے کورس میں ہوتی تھیں۔حالانکہ ایک مبلغ کو تو ساری کتابیں کم از کم ۳ دفعہ پڑھی ہونی چاہئیں۔کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ جو احمدی میری کتب کو تین دفعہ نہیں پڑھتا مجھے اس کے ایمان کے متعلق خطرہ رہتا ہے۔پس جس نے دوسروں کے دلوں میں ایمان پیدا کرنا ہے اس نے اگر خود تین دفعہ ساری کتب نہ پڑھی ہوں تو وہ دوسروں کے اندر کس طرح ایمان پیدا کر سکتا ہے؟ غرض ریفریشر کورس میں ہم اس 66 طرف بھی بہت زور دیتے ہیں۔“ اگست ۱۹۷۰ء میں احاطہ قصر خلافت میں دفتر حدیقہ المبشرین کا قیام ہوا جس میں مربیان کے جملہ کوائف کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے۔اس ادارے کے پہلے سیکرٹری مکرم مولانا شیخ مبارک احمد صاحب مقرر ہوئے۔۱۹۹۷ء میں حدیقہ المبشرین وکالت دیوان تحریک جدید کے ساتھ منسلک ہو گیا۔