سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 182 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 182

182 مجلس صحت کا قیام ایک حدیث میں آنحضرت ﷺ کا یہ ارشاد منقول ہے کہ ایک صحت مند مومن اللہ تعالیٰ کا زیادہ محبوب ہوتا ہے۔اور اگر انسان کی صحت خراب ہوتو وہ بہت سی نیکیوں سے محروم رہ سکتا ہے۔دوسری طرف جدید دور میں بہت سی ایسی تفریحات لوگوں کو مہیا ہوگئی ہیں جو کہ نہ صرف انسان کی اخلاقی حالت کے لئے بلکہ اس کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بھی مضر ہیں۔لیکن محض ان سے روکنا سودمند نہیں ہوسکتا جب تک ان کو متبادل صحت مند تفریح مہیا نہ کی جائے۔جماعت احمدیہ میں ہمیشہ کھیلوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے تا کہ ایک صحت مند معاشرہ جنم لے۔لیکن بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اب اس کام کو زیادہ منظم انداز میں کرنے کی ضرورت تھی۔مارچ ۱۹۷۲ء میں حضور تعلیم الاسلام کالج ربوہ کی سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب میں تشریف لائے۔اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: ” اسلام ہمیں قوی اور امین دیکھنا چاہتا ہے( سورۃ القصص ) یعنی جسمانی لحاظ سے ہم مضبوط جسم کے مالک ہوں اور اخلاقی لحاظ سے ہم نہایت اعلیٰ کردار کے حامل ہوں۔جسم انسانی کی مضبوطی ایک حد تک اخلاق پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔اس لئے اسلام جسمانی ورزش کو بھی ضروری قرار دیتا ہے تاکہ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی ان نعمتوں اور انعامات کے حقیقی رنگ میں ہم امین بن سکیں جو امانت کے رنگ میں ہمیں عطا ہوئی ہیں۔حضور نے فرمایا اس سلسلے میں اہل ربوہ پر بھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ منظم ہوکر ورزش جسمانی کا اہتمام کریں تا کہ خدا کی نظر میں بھی وہ قومی اور امین بنیں اور اپنے وطن کی حفاظت اور استحکام کے لئے بھی خوش اسلوبی کے ساتھ فرائض سرانجام دے سکیں۔اس لئے آج میں سارے ربوہ کو ایک مجلس میں منسلک کرنے کا اعلان کرتا ہوں اس مجلس کا نام مجلس صحت ہوگا۔اس کے جملہ انتظامات آپ لوگوں نے خود سرانجام دینے ہیں۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔جس میں دو دو نمائندے تعلیم الاسلام کا لج تعلیم الاسلام ہائی سکول اور جامعہ احمدیہ کے