سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 175 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 175

175 بڑی دعائیں کیں۔فروری کی ہیں تاریخ سے پہلے میری طبیعت پر کچھ ایسا اثر تھا کہ ملک خصوصاً مشرقی پاکستان کے لئے میں نے بہت دعائیں کیں تو غالباً ۲۴ یا ۲۵ فروری کی شب کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو علم مجھے دیا گیا وہ یہ تھا واعلموا ان الله شديد العقاب۔اس پر میں کانپ اُٹھا۔اس زمانے میں بنگالی دوست خصوصاً مولوی محمد صاحب مجھے ملتے رہتے تھے۔میں نے کہا کہ میں تو بڑا پریشان ہو گیا ہوں کیونکہ دعا تو میں اپنی بھلائی کے لیے کر رہا تھا اور جواب مجھے یہ ملا ہے۔خیر میں نے اپنی طرف سے دعا ئیں زیادہ کرنی شروع کیں اور پھر فروری کے آخر یا یکم مارچ کی تاریخ تھی کہ میری زبان پر یہ جاری ہوا قل ما يعبؤ بكم ربى لولادعا وكم تو اس کا بھی طبیعت پر اثر تھا کہ یہ لوگ جب تک خدا کی طرف نہیں آئیں گے اور دعا نہیں کریں گے عذاب میں مبتلا ہوں گے پھر اس کے بعد غالباً طوفان آیا۔اس عرصہ میں پھر میں نے ان کو بتایا کہ میری طبیعت پر اثر ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کی ناراضگی بہت زیادہ معلوم ہوتی ہے۔۔۔“ پھر حضور نے فرمایا ” میں نے پہلے بھی غالباً ایک خطبہ میں کہا تھا کہ یہ تو عارضی چیز ہے۔میرا اور آپ کا نقطہ نگاہ یہ تو نہیں کہ بنگلہ چلا گیا اور جو بنگلہ اب کہلاتا ہے یعنی مشرقی پاکستان وہ ہم سے کٹ گیا اور نہ جانے کیا ہو گیا۔ہمارے سپر دتو اللہ تعالیٰ نے یہ کام کیا ہے کہ مشرقی پاکستان ہی نہیں ہمیں تو افریقہ کے سارے ممالک امریکہ میں بسنے والوں یعنی شمالی اور جنوبی امریکہ میں بسنے والوں اور یورپ میں بسنے والوں اور جزائر میں رہائش رکھنے والوں کو امت واحدہ یعنی ایک قوم بنا دینا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اسی کی رحمت سے ایک ملک بن جائیں گے انشاء اللہ۔یہ تو عارضی جدائی ہے لیکن یہ عارضی جدائی بھی ہمارے لئے دکھوں کا باعث ہے خوشی کا باعث نہیں ہے اور ہماری یہ حالت دعاؤں کی محتاج ہے جو واقعہ ہو گیا اور پاکستان میں جو انقلاب آگیا ہے یہ ہماری دعاؤں کا محتاج ہے اور یہ اس بات کا محتاج ہے کہ ہم مشرقی پاکستان کے استحکام کے لیے قربانیاں دیں اپنے جذبات کی بھی ، اپنے اموال کی بھی اور اپنے اوقات کی بھی۔پس دوست ہر وقت بیدار ر ہیں اور یہاں دشمن کو کامیاب