سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 176 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 176

176 نہ ہونے دیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے۔سات آٹھ دن ہوئے میں نے مغربی پاکستان کے متعلق بھی ایک بڑی منذ رخواب دیکھی ہے لیکن منذ ر خوا ہیں اس لئے دکھائی جاتی ہیں کہ انسان دعا اور صدقہ کے ذریعہ اس شر سے محفوظ رہ سکے۔۔‘ (۳۳) پاکستان کو اتنا بڑا سانحہ پیش آیا تھا اور جماعت کے معاندین اس مرحلہ پر بھی ملکی مفادات کی کوئی پرواہ لئے بغیر جماعت احمدیہ کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف تھے۔انہیں اس بات کی بھی کوئی پرواہ نہیں تھی کہ ان حرکات کی وجہ سے رہے سہے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔یہ گروہ جس ملک میں بھی ہوگا اس ملک کی سا لمیت اور امن کے لئے ایک مسلسل خطرے کی حیثیت رکھے گا۔اس موقع پر ۳۱ دسمبر ۱۹۷۱ء کے خطبہ جمعہ میں حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے ارشاد فرمایا: ” مجھے یہ اطلاعیں آرہی ہیں کہ بعض مقامات پر پوسٹرز کے ذریعہ اور بعض جگہ تقاریر اور گفتگو کے ذریعہ پھر سے جماعت احمدیہ کو تکلیف پہنچانے کے لئے سخت کلامی اور افتراپردازی سے کام لیا جانے لگا ہے۔جہاں تک جماعت احمدیہ کی فطرت ( جماعتیں بھی اپنی ایک فطرت رکھا کرتی ہیں ) کا تعلق ہے، انسانی آنکھ نے ہمیشہ یہی دیکھا ہے کہ ہم نے کسی کی گالی کے مقابلہ پر گالی نہیں دی اور اس وقت بھی جب کہ ہم کو دکھ دیا گیا کبھی کسی کو دکھ پہنچانے کے متعلق سوچا تک نہیں۔اس لئے کہ ہم تو خود کو خیر امت کا ایک حصہ سمجھتے ہیں جس کا قیام اللہ تعالیٰ کی قدرت سے عمل میں آیا ہے اور جس کی بقا اس لئے ضروری ہے کہ اس کے ذریعہ دنیا میں بھلائی کا وہ سمندر جو حضرت محمد ﷺ کی ذات میں پیدا کیا گیا ہے، اس سے نکلنے والی نہریں ادھر اُدھر ساری دنیا میں پھیلیں اور بنی نوع انسان کی بھلائی کا انتظام ہو۔موجودہ حالات میں جبکہ پاکستان انتہائی نازک دور میں سے گزر رہا ہے اور ہماری بقا ہم سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ کر رہی ہے ایسے وقت میں بعض لوگوں کا اس طرح گند کو اچھالنا اور اس رنگ میں اپنے اندرونہ کو ظاہر کرنا ہم سمجھتے ہیں کہ ) یہ ہمارے ساتھ دشمنی نہیں بلکہ اپنے ملک کے ساتھ دشمنی ہے۔اللہ تعالیٰ ایسے ذہن کو فراست کا کچھ نور عطا فرمائے اور وہ حقائق کو دیکھنے لگے اور وہ اپنے اور اپنی قوم کے نقصان کے در پے نہ ہو۔۔۔۔پس آپ نے اشتعال میں نہیں آنا کیونکہ اس وقت ہمارا ملک بڑے ہی نازک دور میں سے گزر رہا ہے۔