سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 8 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 8

8 ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ان سالوں کے دوران تمیں لاکھ پچاس ہزار روپے کے مساوی رقم تحریک جدید میں پیش کی۔ان سالوں میں جماعت احمد یہ جرمنی نے ۲۸ لاکھ روپے، جماعت احمدیہ یو کے نے کے الاکھ روپے، جماعت احمدیہ کینیڈا نے ۱۴ لاکھ روپے ساٹھ ہزار روپے کے مساوی رقوم تحریک جدید کے لئے پیش کیں۔اب بر اعظم افریقہ کی جماعتیں بھی مالی قربانی کے میدان میں آگے بڑھ رہی تھیں مالی سال ۱۹۶۶-۱۹۶۷ ء سے لے کر مالی سال ۱۹۸۴ - ۱۹۸۵ء افریقہ کے ممالک میں سے یوگینڈا نے سب سے زیادہ یعنی 9 لاکھ روپے ۶۴ ہزار روپے اور جماعت احمد یہ غانا نے ۶ لاکھ ۶۲ ہزار روپے کے مساوی رقم تحریک جدید میں پیش کی ، اس کے بعد نائیجیر یانے ۶ لاکھ ۳۵ ہزار روپے، ماریشس نے ۳ لاکھ ۷۷ ہزار اور سیرالیون نے ۲ لاکھ ۲۸ ہزار روپے کے مساوی چندے تحریک جدید میں پیش کئے۔اسی طرح اس مدت کے دوران چندہ عام میں جماعت احمد یہ انڈونیشیا سب سے آگے رہی اور اس جماعت نے ان سالوں کے دوران ۴ کروڑ ۹۹لاکھ روپے کے مساوی رقم پیش کی۔جبکہ اس مدت میں جماعت احمد یہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے ایک کروڑ ۹۵ لاکھ، جماعت احمد یہ یو کے نے ایک کروڑ ۲۶ لاکھ اور جماعت احمدیہ کینیڈا نے ۴۸ لاکھ روپے اور جماعت احمد یہ نبی نے ۴۵ لاکھ روپے کے مساوی رقوم کی مالی قربانی پیش کی۔اس دوران افریقہ کی جماعتوں میں سے چندہ عام کی مد میں سب سے زیادہ نائیجیریا کی جماعت نے قربانی پیش کی جو کہ ایک کروڑ ۱۶ لاکھ روپے کی تھی اور ان سالوں میں غانا نے ۸۴ لاکھ روپے، سیرالیون نے ۲۴لاکھ روپے اور ماریشس نے 19 لاکھ روپے کے مساوی رقوم پیش کیں۔چندہ وصیت میں بھی سب سے زیادہ جماعت احمدیہ انڈونیشیا اور پھر جماعت یو کے اور پھر جماعت امریکہ نے مالی قربانی پیش کی۔ایک بار پھر واضح کر دیں کہ ان ممالک میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔والمصلى (۱) الفضل ۲۸ مئی ۱۹۴۴ ء ص ۱ (۲) روزنامه اصلح ۱۱۴ار دسمبر ۱۹۵۳ ء ص ۲ (۳) خطبات ناصر جلد اول ۲۲۸۔۲۲۹ (۴) خطبات ناصر جلد اول ص ۴۳۸ و ۴۳۹ (۵) الفضل ۳ / نومبر ۱۹۶۷ ص ۲ تا ۴ (۶) الفضل ۲ نومبر ۱۹۶۸ء