سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 104 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 104

104 رفتار رکنے نہ پائے۔یہ ریز روفنڈ ایسا ہو جو ہمارے ان اخراجات کو برداشت کر لے جو Current یا معمولی نہ ہوں۔حضور نے فرمایا کہ میں نے نائیجیریا کی جماعتوں سے پوچھا کہ ایک سکیم کے لئے ایک لاکھ پونڈ کی ضرورت ہے کیا آپ یہ خرچ برداشت کر لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ خرچ برداشت کرلیں گے۔حضور نے دوسکیموں کی تفصیل بتاتے ہوئے فرمایا کہ ہر شخص کا یہ حق ہے کہ اسلام کی حقیقی تعلیم اس تک پہنچے اور دوسری سکیم کی تفصیل بیان کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ ایک ریز روفنڈ قائم کیا جائے اور اس کی مدد کے لئے انگلستان اور امریکہ کی جماعتیں ایک ریز روفنڈ قائم کریں جو کم از کم بیس ہزار پونڈ کا ہو۔اسی قسم کے ریز روفنڈ نائیجیریا، غانا اور سیرالیون میں قائم ہوں گے اور اس فنڈ کا Nusrat Jahan Reserve fund for the new projects in Ghanart (۳۱) اسی موقع پر حضور نے مغربی افریقہ میں ریڈ یوٹیشن بنانے کے منصوبہ کا ذکر بھی فرمایا۔پھر حضور نے جماعت احمدیہ کے نئے عہد یداروں کا اعلان کیا اور فرمایا کہ میں پرانے عہد یداروں کے کام کی قدر کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔پھر حضور نے سبکدوش ہونے والے پریذیڈنٹ جماعت کو انگوٹھی پہنائی اور ان سے معانقہ فرمایا اور ان کو از راہ شفقت بوسہ دیا۔حاضر احباب نے اس خوش قسمتی پر ان کو مبارکباد دی۔اس موقع پر حضور نے احباب کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا۔”دیکھو دنیا کی کوئی قوم اور جماعت ترقی نہیں کیا کرتی جب تک وہ اپنے سابق عہدیداروں کی عزت اور تعظیم نہ کرے۔۔۔۔۔پس دنیا میں ترقی کرنے اور دنیا کے وقار اور عزت حاصل کرنے والی قوم کے لئے یہ ضروری ہے کہ جو اہل ہو اس کو عہد یدار بنائیں اور جب یہ عہد یدار بدلے تو اس کی اسی طرح عزت اور تکریم کریں جس طرح اس کی عہد یدار ہونے کی حیثیت میں کرتے تھے۔کسی عربی شاعر نے کہا کہ ہم سرداروں کی قوم ہیں اور میرے پیچھے سرداروں کا ایک Queue لگا ہوا ہے۔جب ہماری قوم کا ایک سردار اس دنیا سے چلا جاتا ہے تو پچھلا ایک قدم آگے بڑھ کر اس کی جگہ لے لیتا ہے اور وہ سردار بن جاتا ہے کیونکہ وہ سرداروں کی قوم ہے۔جماعت احمد یہ بھی سرداروں کی قوم ہے اللہ تعالیٰ نے اس کو سرداری کے لئے اور قیادت کے لئے دنیا میں پیدا کیا ہے۔(۳۲)