سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 105 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 105

105 ۲۶ اپریل کی شب حضور نے اکرا کی جماعت سے رات نو بجے سے گیارہ بجے تک ملاقات فرمائی اور اگلے روز حضور آئیوری کوسٹ روانہ ہونے کے لئے ایئر پورٹ تشریف لے گئے۔وی آئی پی (VIP) لاؤنج میں مکرم مولا نا عطاء اللہ کلیم صاحب امیر جماعت احمد یہ غانا مجلس عاملہ سمیت حضور کو رخصت کرنے کے لئے حاضر تھے۔وزیر برائے پارلیمانی امور مکرم بی کے آدما صاحب جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی تھے اور مکرم مہاما صاحب (Mohama) وز یرزراعت بھی حضور کو رخصت کرنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ان کے علاوہ احمدی بھائی اور بہنیں کثیر تعداد میں حضور کو رخصت کرنے کے لئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔جب حضور جہاز کی سیڑھیوں پر چڑھ رہے تھے تو احباب نے پر جوش نعرے لگا کر حضور کو رخصت کیا۔اس طرح حضرت خلیفۃ اسیح الثالث کا نانا کا تاریخ ساز دورہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔(۳۳) آئیوری کوسٹ میں ورود مسعود غانا کے دورے کے بعد آئیوری کوسٹ کے مختصر دورے کا پروگرام تھا۔اس ملک میں ایک مختصر جماعت قائم تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث ۱/۲۷اپریل ۱۹۷۰ء کو دو پہر بارہ بجے اکراسے آئیوری کوسٹ کے دارالحکومت ابی جان پہنچے۔محترم قریشی محمد افضل صاحب امیر و مشنری انچارج کے ہمراہ احباب جماعت استقبال کے لئے موجود تھے۔ایئر پورٹ پر پریس اور ٹی وی کے نمائندگان کو انٹرویو دینے کے بعد حضور اپنے جائے قیام تشریف لے گئے اور نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد مسجد احمد یہ میں احمدی احباب سے خطاب فرمایا۔۲۸ ۱ اپریل کو حضور نے قائم مقام صدر آئیوری کوسٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات فرمائی اور اسی روز شام کو حضور نے پھر مسجد احمدیہ میں خطاب فرمایا۔۲۹ اپریل کو حضور بمع قافلہ لائبیریا کے لئے روانہ ہو گئے۔(۳۵،۳۴) دورہ لائبیریا آئیوری کوسٹ کے دورہ کے بعد حضرت خلیفہ اصبح الثالث لائبیریا کے مختصر دورہ پر دارالحکومت رو یا پہنچے۔رابرٹس فیلڈ کے ہوائی اڈے پر لائبیریا کے امیر جماعت اور مشنری مکرم امین اللہ صاحب