سلسلہ احمدیہ — Page 709
709 دور خلافت ثالثہ میں جماعت احمد یہ بھارت کی سرگرمیاں $ 1965 جب حضرت علیہ اسیع الثانی کا وصال ہوا اور تمام جماعت نے حضرت طلیلا امسح الثالث کی بیعت کی تو ۹ نومبر ۱۹۶۵ کو جماعت احمدیہ کے دائی مرکز قادیان میں صدر انجمن حمدیہ قادیان نے اپنے غیر معمولی اجلاس میں حضرت مصلح موعودؓ کے وصال پر تعزیت اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی بیعت اور کامل اطاعت کے عہد کی قرارداد منظور کی (۱)۔خلافت ثالثہ کے پہلے سال کے دوران ہی قادیان کی جماعت نے قرضہ حسنہ حاصل کر کے، جماعت احمدیہ کا تیار کیا ہوا انگریزی ترجمہ قرآن شائع کیا (۲)۔قادیان دارالامان میں 13,12,11 دسمبر 1965ء بروز ہفتہ، اتوار، پیر کو جماعت احمدیہ کا چوہترواں اور خلافت ثالثہ کے دوران قادیان کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں احباب جماعت نے اس مقدس جلسہ میں شرکت فرمائی۔یوپی ، مدراس ، کیرالہ، بمبئی ،کشمیر جموں وغیرہ صوبوں سے شریک ہونے والے احباب کی تعداد گزشتہ سالوں سے دو چند تھی (۳)۔محترم صاحب صدر عبد الرحمن صاحب فاضل نے اپنی اختتامی تقریر کے بعد سید نا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ اسیح الثالث امام جماعت احمدیہ کا ایک روح پرور پیغام پڑھ کر سنایا جو حضور اقدس نے اس مقدس جلسہ کے لئے ارسال فرمایا۔یہ پہلا پیغام احمد یہ مسلم مشن رنگون کے واسطہ سے قادیان پہنچا کیونکہ اس وقت ۱۹۶۵ کی جنگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے تعلقات منقطع تھے۔اس پیغام کا پورا متن یہ تھا : ترجمہ :۔اے ارضِ پاک کے رہنے والو! اور اے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والے مشتاق زائرین! السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ خدا کرے آپ ہمیشہ فرشتوں کی حفاظت میں رہیں اور خدا تعالیٰ کا رحم اور اس کا فضل ہمیشہ آپ پر ایک ٹھنڈے اور محافظ سایہ کی طرح قائم رہے۔خدا تعالیٰ آپ تمام کو نیک اور دوسروں کے لئے قابل تقلید اعلیٰ نمونے بنائے۔خدا کرے آپ کے دل ایسے بن جائیں