سلسلہ احمدیہ — Page 708
708 صاحب کو سیکریٹری مقرر کیا گیا۔۱۹۵۹ ء تک یہاں پر احمدیوں کی تعداد ۳۴ تھی۔یہاں کے احمدیوں میں سے ایک نوجوان رحیم بخش صاحب نے ۱۹۵۹ء میں چند سال ربوہ میں رہ کر دینی تعلیم حاصل کی۔گی آنا میں پہلے مرکزی مبلغ مکرم بشیر آرچرڈ صاحب تھے جو ۱۹۶۰ء میں گیا نا پہنچے اور انہوں نے چھ سال یہاں پر خدمات سرانجام دیں۔ان کے بعد غلام احمد نسیم صاحب ، مولا نا فضل الہی بشیر صاحب، مولا نا محمد صدیق صاحب اور محمد اسلم قریشی صاحب نے اس ملک میں بطور خدمات سرانجام دیں۔