سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 59 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 59

59 حضرت خلیفۃ اسبح الثالث نے قائم مقام وکیل اعلی مکرم سید داؤد احمد صاحب کے نام اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرمایا:۔دو ہر پریس کانفرنس میں نمائندگان پر فرشتوں کا رعب مشاہدہ کیا۔فالحمد لله الذی له ملک السموات والارض Warning دے دی گئی اور چھپ بھی گئی۔اتمام حجت ہو گیا ہے۔مگر مغرب کی تاریکی میں ان باتوں کا سمجھنا ان اقوام کے لئے آسان نہیں۔اللہ تعالیٰ رحم کرے۔بے حد مصروفیت میں جسمانی اور دماغی کوفت کا بھی احساس نہیں۔دل خدا کی حمد سے لبریز اور احباب جماعت کی دعاؤں کی ضرورت کا احساس بیدار_وعليه التوكل وله الحمد۔سب کو سلام۔تمام احباب جماعت کو دل کی گہرائیوں سے نکلا ہوا سلام پہنچا دیں۔دعا کی درخواست کے ساتھ۔‘ (۱۶) ۲۰ جولائی ۱۹۶۷ء کوحضرت خلیفہ لمسیح الثالث بخیر و عافیت ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ریلوے اسٹیشن پر مقامی مبلغین اور اسکینڈے نیویا کے احمدی احباب نے حضور کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔یہاں پر مکرم سید کمال یوسف صاحب بطور مبلغ کام کر رہے تھے۔اور حضور نے اس دورے میں ڈنمارک میں بہنے والی پہلی مسجد کا افتاح کرنا تھا۔اپنی آمد کے اگلے روز مورخہ ۲۱ جولائی کو بروز جمعہ حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ڈنمارک کی پہلی مسجد کا افتتاح فرمایا۔اس تقریب میں یورپ میں اسلام کے مبلغین اور احمدی احباب کے علاوہ، غیر ملکی سفراء، ڈنمارک کی نمایاں شخصیات اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔اس موقع پر حضور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔ریڈیو اور ٹی وی کے نمائندوں نے حضور کا خصوصی انٹرویو ریکارڈ کیا۔اس مسجد کا نام حضرت ام المؤمنین کے نام پر مسجد نصرت جہاں رکھا گیا تھا۔اور احمدی خواتین نے اس کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ریڈیو اور ٹی وی نے اس موقع پر حضور کے انٹرویو ریکارڈ کئے۔یہ مسجد یورپ میں جماعت احمدیہ کی طرف سے تعمیر ہونے والی چھٹی مسجد تھی۔(۱۷) ۲۲ جولائی ۱۹۶۷ء کو حضور نے حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کے نام اپنے مکتوب میں تحریر فرمایا۔کل بعد نماز جمعہ مسجد کا افتتاح مختصر تقریر اور دعاؤں کے ساتھ ہوا۔افتتاح بہت