سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 58 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 58

58 کی۔مقامی جماعت نے رات کا کھانا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے ساتھ کھایا۔عشاء کی نماز کے بعد مقامی جماعت کے احباب نے حضور سے شرف ملاقات حاصل کیا۔ہمبرگ میں قیام کے دوران ایک جرمن خاتون اور ایک عرب دوست بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔۱۹ / جولائی کی شام کو حضور ہسپانیہ ایکسپریس میں کوپن ہیگن کے لئے روانہ ہو گئے۔(۱۵،۱۴،۱۳) حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے ہمبرگ سے حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کو ایک مکتوب میں تحریر فرمایا:۔”یہاں بے حد مصروفیت رہتی ہے الحمد للہ الحمد للہ ثم الحمد للہ کہ اس نے اپنی بے پایاں رحمت اور محبت سے بڑی کامیابی کے سامان پیدا کر دیئے۔صرف ہیمبرگ کے علاقہ میں ٹیلی ویژن پر اندازاً ساٹھ ستر لاکھ دیکھنے والے احمدیت سے متعارف ہوئے۔اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ میں وہاں کے ٹیلی ویژن پر لاکھوں آدمی احمدیت سے متعارف ہوئے۔ہیمبرگ کے صوبہ میں صرف چار روزانہ اخبار ہیں۔تین صبح شائع ہوتے ہیں اور ایک شام۔ہر چہار اخباروں نے توجہ کھینچنے والی بڑی تصاویر شائع کر کے خبریں شائع کیں۔جن میں یہ خبر بھی تھی کہ اگر وہ اپنے زندہ خدا سے زندہ تعلق قائم نہ کریں گے تو تباہ ہو جائیں گے۔نتیجہ یہ ہوا کہ اگلے روز بازار میں جاتے تو سارا بازار کام چھوڑ چھاڑ ہماری طرف متوجہ ہو جا تا۔۔۔۔۔پریس کانفرنس ہر مقام پر کامیاب رہی۔ہالینڈ والے ڈرتے تھے کہ کہیں اسرائیل کے متعلق سوال ایسے رنگ میں نہ کئے جائیں جن سے نقصان ہو کیونکہ اسلام دشمنی زوروں پر ہے۔اللہ تعالیٰ نے ایسا رعب ڈالا کہ وہ اس قسم کے سوال کی جرات ہی نہ کر سکیں۔ہیمبرگ میں پریس کا نفرنس تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ کی تھی۔ہر قسم کے دلچسپ سوالات کئے گئے اور تسلی بخش جوابات اللہ تعالیٰ نے دلوائے۔پیشگوئیوں کا سمجھنا ان کے لئے مشکل ہے آسان نہیں۔ایک اخبار نے اس کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔اس قدر دلچسپی لی کہ دیکھنے والے حیران تھے اور خدا کا ایک بندہ اپنے رب کی حمد سے معمور فالحمد للہ۔ربوہ اور اہل ربوہ اہلِ پاکستان کے لئے دل اداس ہے اور دعا گو۔دعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔دعا کی درخواست کے ساتھ سب کی خدمت میں سلام۔بچوں کو پیار “