سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 655 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 655

655 جماعتوں تک محدود رہی۔۱۹۷۲ء میں مکرم اجمل شاہد صاحب نے اس تنظیم کو ملکی سطح پر مستحکم کیا۔۱۹۷۲ء میں ہی خدام الاحمدیہ نائیجیریا کا پہلا اجتماع ابادان میں منعقد ہوا۔اسی طرح کسی حد تک کہیں کہیں مجالس انصار اللہ حضرت حکیم فضل الرحمن صاحب کے زمانے میں ہی قائم ہوگئی تھیں لیکن ملکی سطح پر اس مجلس کی باقاعدہ تشکیل ۱۹۷۳ء میں ہوئی۔اور الحاج ابو بکر ابو ڈو گے کوکوئی ( ldogbe Kokoyi) صاحب مجلس انصار اللہ نائیجیریا کے پہلے زعیم اعلیٰ مقرر ہوئے۔اسی طرح اسی دور میں لجنہ اماءاللہ میں نئی روح پیدا ہوئی اور ۱۹۷۶ء میں لجنہ نائیجیریا کا پہلا ملکی اجتماع منعقد ہوا۔نائیجیریا میں جماعت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے تحت مساجد کی تعمیر کا کام بھی جاری تھا۔چنانچہ ۱۹۷۸ء کے دوران یہاں پر جماعت احمدیہ کی تین مساجد تعمیر کی گئیں۔اور اسی سال یہاں پر دومشن ہاؤس بھی تعمیر ہوئے۔۱۹۷۸ء میں نائیجیریا کی جماعت نے یورو با زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ پانچ ہزار کی تعداد میں شائع کیا جو کہ بہت مقبول ہوا۔اب جماعت کی دینی تربیت کے تقاضے بہت بڑھ گئے تھے۔اور صرف مرکز آ کر تعلیم پا کر واپس جانے والے اس بڑھتے ہوئے بوجھ کو سنبھال نہیں سکتے تھے۔اس لئے نائیجیریا میں جماعت کا ایک مشنری ٹرینگ کالج کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔یہ کالج الا رو کے مقام پر کھولا گیا اور حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اس کے قیام کے متعلق فرمایا :۔دو الا رو کے مقام پر احمد یہ مشنری ٹریننگ کالج کا اجراء کیا گیا ہے۔اب وہاں ضرورت بہت بڑھ گئی ہے اور یہاں سے اتنے آدمی ہم جامعہ احمدیہ کے بھجوا نہیں سکتے ، اس میں بہت ساری روکیں ہیں۔کچھ ہماری ہیں۔ہمارے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں جوخرچ کریں۔اس واسطے ایک غانا میں ٹریننگ کالج ہے اور وہاں مختلف ملکوں کے احمدی آجاتے تھے۔پھر اب ان کے آپس میں بھی فارن ایچینج کی مشکلیں ہیں۔تو دوسرا ٹریننگ کا لج نائیجیر یا میں کھل گیا ہے۔“ ۱۹۷۲ء سے ۱۹۸۲ ء تک مکرم محمد اجمل شاہد صاحب نے جماعت احمدیہ نائیجیریا کے امیر اور مشنری انچارج کے فرائض سر انجام دیئے۔خلافت ثالثہ کے دوران نائیجریا کے مختلف علاقوں میں جماعتوں کا قیام عمل میں آیا۔جس کی چند مثالیں پیش کی جاتی ہیں۔اوگبا گی کا قصبہ اونڈو (Ondo) سٹیٹ میں واقعہ ہے۔یہاں پر جماعت کا تعارف ہوا مگر اس وقت مقامی لوگوں نے جماعت کے خلاف طرح طرح کی افواہیں پھیلانی اور مخالفت کرنی شروع کی۔مگر ۱۹۶۹ء تک یہاں