سلسلہ احمدیہ — Page 656
656 کے کئی احباب جماعت میں داخل ہو چکے تھے۔اور ایک مقامی مبلغ مکرم ذکریا صاحب کو یہاں مقرر کیا گیا۔اودیری (Oweri) مشرقی نائیجیریا کا ایک شہر اور ایمو (Imo) سٹیٹ کا صدر مقام ہے۔یہاں پر جماعت کا تعارف مکرم حاجی تیجانیا آکو بو(Tijania Akubuo) کے ذریعہ سے ہوا۔یہاں کے محمدا کا بگا صاحب کو مبلغ کے طور پر تیار کرنے کے لئے لیگوس بھجوایا گیا۔لیکن پھر نائیجیریا میں خانہ جنگی شروع ہوگئی اور ان سرگرمیوں میں تعطل پیدا ہو گیا۔اس کے بعد یہاں پر جماعت کا احیاء نومکرم علی انوحوا (Onvoha) کے ذریعہ ہوا۔کا ڈونا(Kadona) شہر کا ڈونا سٹیٹ کا صدر مقام ہے۔یہاں پر جماعت کا آغاز ۱۹۶۷ء میں ، ان لوگوں کے ذریعہ ہوا جو کام کاج کے سلسلہ میں نقل مکانی کر کے آباد ہوئے تھے۔پہلی جماعتی میٹنگ میں صرف پانچ احباب شامل ہوئے تھے۔اور ۱۹۸۱ء میں یہاں پر نئے مشن ہاؤس اور مسجد کا سنگ بنیادرکھا گیا۔جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اب لیگوس میں جگہ کم ہو چکی تھی۔چنانچہ ۱۹۷۲ء میں شہر سے ۲۷ کلومیٹر دور جو کورو (Ojokoro) کے مقام پر زمین حاصل کی گئی۔جماعتی دفاتر کی تعمیر کے علاوہ احمدی احباب کو بھی تحریک کی گئی یہاں پر زمین لے کر مکان بنائیں۔کالا بار (Calabar) کراس ریور (Cross River) سٹیٹ کا صدر مقام ہے۔یہاں پر خانہ جنگی کے دوران ایک مسجد ویران ہو گئی تھی جس پر عیسائیوں نے قبضہ کر کے اسے چرچ میں تبدیل کر دیا تھا۔ایک مسلمان نے اس کی بازیابی اور اسے دوبارہ آباد کرنے کے لئے مختلف تنظیموں سے رابطہ کیا تھا۔سوائے جماعت احمدیہ کے کسی نے ان کی مدد کرنے کی حامی نہ بھری۔اور جماعت کا وفد یہاں پہنچا۔اس طرح ان لوگوں کا جماعت سے تعارف ہوا اور ان میں سے کئی لوگوں نے بیعت کی اور یہاں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔باؤچی سٹیٹ میں جماعت کا قیام ۱۹۷۶ء میں ان لوگوں کے ذریعہ ہوا جو ملا زمت کے سلسلہ میں یہاں پر آکر آباد ہوئے تھے لیکن یہاں پر تبلیغ پر پابندی تھی اس لئے یہاں پر جماعت کی ترقی