سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 707 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 707

707 نہیں کرتا کہ اس کا ایک بندہ بوڑھا اور کمزور ہو گیا اور وہ اس کو طاقتور اور جوان رکھنے پر قادر نہیں۔کیونکہ ہمارا پیارا مولیٰ ہر شے پر قادر ہے۔بلکہ اس لئے کہ وہ دنیا پر ثابت کرنا چاہتا ہے کہ ہر نگاہ میری طرف ہی اُٹھنی چاہئیے۔بندہ بڑا ہو یا چھوٹا آخر بندہ ہی ہے، تمام فیوض کا منبع اور تمام برکات کا حقیقی سرچشمہ میری ہی ذات ہے۔یہ توحید کا سبق دلوں میں بٹھانے کے لئے ، وہ اپنے ایک بندے کو اپنے پاس بلا لیتا ہے اور ایک دوسرے بندے کو جو دنیا کی نگاہوں میں انتہائی کمزور اور ذلیل اور نا اہل ہوتا ہے کہتا ہے کہ اُٹھ اور میرا کام سنبھال ، اپنی کمزوریوں کی طرف نہ دیکھ ، اپنی کم علمی اور جہالت کو نظر انداز کر دے ، ہاں میری طرف دیکھ کہ میں تمام طاقتوں کا مالک ہوں۔میرے ہی سے امید رکھ اور مجھ پر ہی تو کل کر کہ تمام علوم کے سوتے مجھ سے ہی پھوٹتے ہیں، میں وہ ہوں جس نے تیرے آقا کو ایک ہی رات میں چالیس ہزار کے قریب عربی مصادر سکھا دیئے تھے اور میری طاقتوں میں کوئی کمی نہ آئی تھی۔میں وہ ہوں جس نے نہایت نازک حالت میں سے اسلام کو اٹھایا تھا۔اور جب انسان نے اپنی تلوار سے اسے مٹانا چاہا تو میں اس تلوار اور اسلام کے درمیان حائل ہو گیا۔اُس وقت دنیا کی بڑی بڑی طاقتیں موجود تھیں لیکن دنیا کی کوئی طاقت خواہ کتنی ہی بڑی تھی اسلام کو نہ مٹاسکی۔۔۔۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنی بساط کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرتا رہے۔ہر ایک نے دنیا سے بہر حال چلے جانا ہے۔آج ہم یہاں ہیں کل کا کچھ پتا نہیں کہ کہاں ہوں گے۔ہمیں دعا کرتے رہنا چاہیئے کہ ہم یہاں ہوں یا کسی اور دنیا میں خدا تعالیٰ سلسلہ کو ایسے وجود بخشا رہے جو پورے زور کے ساتھ جو پورے تو کل کے ساتھ جو بکثرت دعاؤں کے ساتھ اور جو پوری انابت الی اللہ کے ساتھ دین کے غلبہ کے لئے اور اس سلسلہ کے مقصد کے حصول کے لئے کوشاں رہنے والے ہوں۔اور یہ ذلیل سمجھا جانے والا گروہ خدا کی نگاہ میں ہمیشہ عزت پانے والا گر وہ رہے۔جب ایسا ہو جائے گا تو پھر دنیا کی کوئی نظر ہمیں ذلیل نہیں کر سکتی اور یہ کمزور سمجھا جانے والا گروہ۔خدائے عزوجل