سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 706 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 706

706 بتایا گیا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِیمٍ - (۱۳) پھر اسی سال اکتوبر میں آپ کو خبر دی گئی إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلامٍ حَلِيمٍ يَنزِلُ مَنزَلَ المُبَارَكِ (۱۴) سے ساقیا آمدن عید مبارک بادت یعنی ہم تجھے ایک حلیم لڑکے کی بشارت دیتے ہیں۔وہ مبارک احمد کی شبیہ ہو گا۔اے ساقی! عید کا آنا تجھے مبارک ہو۔حضرت خلیفہ مسیح الثانی کو حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی پیدائش سے قبل ایک خادم دین فرزند کی بشارت دی گئی تھی۔چنانچہ آپ کی پیدائش سے صرف دو ماہ قبل آپ نے اپنے ایک مکتوب میں تحریر فرمایا ، مجھے بھی خدا تعالیٰ نے خبر دی ہے کہ میں تجھے ایک ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہوگا اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہوگا۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ آپ کو بچپن سے ہی حضرت ام المومنین نے پالا اور آپ انہی کے پاس رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ان الہامات کی وجہ سے حضرت اماں جان آپ کو صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کا نعم البدل خیال فرما تیں اور یہ کہا کرتی تھیں کہ یہ تو میرا مبارک ہے۔آپ کی پیدائش سے قبل اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آپ کے متعلق بشارات عطا فرمائی تھیں اور حضرت ام المؤمنین نے آپ کی پرورش فرمائی۔اور آج ان تمام پیشگوئیوں کے مطابق آپ کو اللہ تعالیٰ نے منصب خلافت پر سرفراز فرمایا۔اگلے روز فجر کی نماز کے بعد بہت سے احباب نے حضرت خلیفہ اسیح الثالث کے دستِ مبارک پر بیعت کی سعادت حاصل کی۔اس بیعت کے بعد آپ نے ایک مختصر خطاب فرمایا۔آپ نے فرمایا یہ وقت الہی جماعتوں کے لئے بڑا نازک وقت ہوتا ہے۔گویا ایک قسم کی قیامت بیا ہو جاتی ہے۔ایسے وقت میں جہاں اپنے گبھرائے ہوئے ہوتے ہیں وہاں اغیار برائی کی امیدیں لئے جماعت کو تک رہے ہوتے ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ شاید یہ وقت الہی جماعت کے انتشار یا اس میں کسی قسم کی کمزوری پیدا ہونے یا اس کے اتحاد اس کے اتفاق اور اس کی باہمی محبت میں رخنہ پڑنے کا ہو۔لیکن جو سلسلہ خدا تعالیٰ کے ہاتھ سے قائم کیا جاتا ہے وہ ایسے نازک دوروں میں موت کا پیام نہیں بلکہ اپنی زندگی کا پیام لے کر آتا ہے۔اور اللہ تعالیٰ قیادت کا انتظام ایک کندھے سے دوسرے کندھے کی طرف اس لئے