سلسلہ احمدیہ — Page 708
708 کے نزدیک جو کامل طاقتوں والا ہے طاقتور گروہ قرار دیا جائے گا تا پھر دنیا کی طاقتیں ہمارا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔خدا کرے کہ ہمارا خدا ہمیشہ ہمارے ساتھ ہو۔خدا کرے کہ اس کی نصرت ہمیشہ ہمارے شاملِ حال رہے۔خدا کرے کہ ہمارے کمزور طاقتوروں پر ہمیشہ بھاری رہیں۔خدا کرے کہ ہمارے جاہل اچھے پڑھے لکھے لوگوں کے مقابل پہ آئیں تو انہیں شرمندہ کرنے والے ہوں۔خدا کرے کہ ہمارے وجود میں خدا کا جلوہ دنیا کو نظر آنے لگے۔خدا کرے کہ ہمارے چہروں سے اسلام کا نور اور محمد رسول اللہ ﷺ کے عشق کی الله جھلک دنیا کو دکھائی دے۔خدا کرے کہ ہماری زندگیوں میں ہی اسلام کا غلبہ دنیا میں قائم ہو جائے اھم امین۔اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے۔یہ خطاب ختم ہونے پر فضا نعرہ ہائے تکبیر سے گونج اٹھی اور آپ السلام علیکم ورحمۃ اللہ کہہ کر واپس تشریف لے گئے۔(۷)