سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 405 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 405

405 نامعلوم مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔مگر ساتھ ہی اپنے نمائندے اس رائے کے ساتھ بھجوا دیئے کہ حکومت پنجاب کی رائے میں مطالبات نامعقول ہیں اور بختی ہونی چاہئیے۔اس کا نفرنس میں یہ تجاویز منظور کی گئیں کہ اس شورش کے نمایاں لیڈروں کو گرفتار کر لیا جائے۔اخبارات میں سے آزاد اور زمیندار کی اور اس کے ساتھ ہی الفضل کی اشاعت بھی روک دی جائے۔تحریک کے رضا کاروں کو کراچی آنے سے روکا جائے۔اور حضرت مصلح موعود و تنبیہ کی جائے کہ وہ ربوہ سے باہر نہ جائیں اور نہ ہی کوئی ایسی بات کریں جس سے اشتعال پھیلے۔(اب تک صرف احمدیوں کے خلاف ہی اشتعال پھیلایا جا رہا تھا، اُن پر مظالم ہو رہے تھے، اُن کے اشتعال پھیلانے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا)۔اس کے ساتھ ہی حکومت پنجاب کو پیغام بھجوایا گیا کہ احمدی ہوں یا کوئی اور طبقہ ہو انہیں زبردستی اقلیت بننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور نہ یہ حکومت کا کام ہے کہ وہ کسی گروہ کو زبردستی اقلیت بنائے۔نہ ہی مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو کلیدی اسامیوں سے ہٹایا جاسکتا ہے اور نہ ہی وزیر خارجہ کو اس لئے برطرف کیا جاسکتا ہے کہ ایک طبقہ ڈائریکٹ ایکشن کی دھمکی دے رہا ہے۔(۸۶) الفضل پر پابندی اور حضور کا پیغام: جب الفضل پر پابندی لگائی گئی تو اس موقع پر حضور نے جماعت کے نام یہ پیغام شائع فرمایا الفضل کو ایک سال کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔احمدیت کے باغ کو جو ایک ہی نہ لگتی تھی اس کا پانی روک دیا گیا ہے۔پس دعائیں کرو اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگو اس میں سب طاقت ہے۔ہم مختلف اخباروں میں یا خطوں کے ذریعہ سے آپ تک سلسلہ کے حالات پہنچانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔اور انشاء اللہ آپ کو اندھیرے میں نہیں رہنے دیں گے۔آپ بھی دعا کرتے رہیں میں بھی دعا کرتا ہوں انشاء اللہ فتح ہماری ہے۔کیا آپ نے گذشتہ چالیس سال میں کبھی دیکھا کہ خدا نے مجھے چھوڑ دیا ؟ تو کیا اب وہ مجھے چھوڑ دے گا ؟ ساری دنیا مجھے چھوڑ دے مگر وہ انشاء اللہ مجھے کبھی نہیں چھوڑیگا۔سمجھ لو کہ وہ میری مدد کے لئے دوڑا آ رہا ہے۔وہ میرے پاس ہے ، وہ مجھ میں ہے۔خطرات ہیں اور بہت