سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 406 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 406

406 ہیں مگر اس کی مدد سے سب دور ہو جائیں گے۔تم اپنے نفسوں کو سنبھالو اور نیکی اختیار کرو سلسلہ کے کام خدا خود سنبھالے گا۔پنجاب کی حکومت تمام فسادات میں تو خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی بلکہ مفسدوں کی پشت پناہی کرتی رہی مگر اس پیغام پر تڑپ اُٹھی اور حضور کے نام نوٹس جاری کر دیا کہ آپ احراریوں اور احمدیوں کے تنازع کے متعلق کچھ نہ کہیں۔بعض افسروں نے کہا کہ آپ کے اس فقرے سے اشتعال پیدا ہوتا ہے کہ خدا میری مدد کے لئے دوڑا آ رہا ہے تو آپ نے فرمایا کہ جب مجھے خدا آتا ہوا نظر آتا ہے تو کیا میں جھوٹ بولوں؟ مفسدین کی گرفتاریاں: اس شورش کے لیڈروں نے فیصلہ کیا کہ پنجاب سے دارالحکومت جتھے بھیجے جائیں جو کہ پانچ پانچ کے گروہوں کی صورت میں وزیر اعظم اور گورنر جنرل کی رہائش گاہوں کے سامنے جائیں اور اپنے مطالبات پیش کریں۔اور وہاں پر دھر نا مار کر بیٹھیں۔اس تحریک کے لئے قربانی کی کھالوں کے حصول کے ذریعہ تحریک ختم نبوت کے نوٹ چھاپ کر اور انہیں فروخت کر کے اور چندے جمع کر کے کافی رقم جمع کی گئی تھی جو ایڈیٹر زمیندار اختر علی خان صاحب کے پاس جمع تھی مگر جب ان رضا کاروں کو کراچی بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا تو اختر علی خان صاحب نے اصرار کیا کہ ان رضا کاروں کو بغیر ٹکٹ کے ریل گاڑی کے ذریعہ کراچی بھجوایا جائے مگر دوسروں نے اعتراض کیا تو وہ کچھ رقم دینے پر آمادہ ہوئے۔کچھ باہمی اختلافات کے بعد کچھ رضا کار کراچی روانہ کئے گئے۔(۸۷) حسب فیصلہ اس شورش کے لیڈروں کی گرفتاریاں شروع ہوئیں۔لاہور سے کراچی جو جتھے فساد کرانے آرہے تھے راستے میں ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔پہلے راست اقدام کرنے والوں کا خیال تھا کہ کراچی سے فسادات کی ابتداء کی جائے گی لیکن ان گرفتاریوں سے ملک کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر فساد برپا کرنیکا منصوبہ ناکام ہو گیا۔اس کے علاوہ بنگال اور بلوچستان میں یہ شورش کوئی خاص حمایت نہ حاصل کر سکی تھی اور سرحد میں بھی وہاں کی حکومت کے دوٹوک اعلان کے باعث انہیں وہاں پر فساد کرنے کی جراءت نہیں ہوئی۔اب پنجاب ان کی توجہ کا