سلسلہ احمدیہ — Page 532
532 تحویل میں دی گئی۔اس میں حضور نے گیارہ اصحاب پر مشتمل ایک مجلس قائم فرمائی اور حضرت نواب محمد علی خان صاحب کو اس کا صدر مقرر فرمایا کہ اگر حضور کی وفات ہو جائے تو یہ مجلس نئے خلیفہ کا انتخاب کرے۔حضور نے ارشاد فرمایا کہ پہلی کوشش یہ کی جائے کہ سب ممبران ایک نام پر متفق ہو جائیں۔اگر ایسا نہ ہو سکے تو سب ممبران رات کو اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی سے دعا کریں کہ خدایا ہم پر حق کھول دے۔اگر اگلے روز بھی یہ نمبر ان ایک نام پر اتفاق نہ کر سکیں تو پھر جس نام کے حق میں 3/5 ممبران رائے دیں ، صدر مجلس اُس کی خلافت کا اعلان کرے اور سب اُس کی بیعت کریں۔پھر اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضور کی صحت بہتر ہونی شروع ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے ایک لمبے عرصہ تک حضرت خلیفہ اسیح الثانی کو یہ توفیق بخشی کہ آپ جماعت کی قیادت فرما دیں اور 1910ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے یہ قاعدہ بنایا کہ خلیفہ وقت کی وفات کی صورت میں مجلس شوریٰ کا اجلاس بلایا جائے جو نئے خلیفہ کا انتخاب کرے۔لیکن ۱۹۵۶ء ء میں ظاہر ہونے والے فتنے نے حضور کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ تمام ممبران شوری کا جمع ہونا ایک لمبا کام ہے، اور یہ خطرہ ہے کہ کہیں اس سے فائدہ اُٹھا کر منافق کوئی فتنہ کھڑا کر دیں۔اس لئے حضور نے جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء کے موقع پر فرمایا کہ مجلس شوری کے ممبران کی بجائے صرف ناظران صدر انجمن احمد یہ ہمبران صدر انجمن احمدیہ ، وکلاء تحریک جدید ، خاندانِ حضرت مسیح موعود کے زندہ افراد ( اس سے مراد صرف حضرت مسیح موعود کے بیٹے اور داماد تھے ) جامعتہ المبشرین اور جامعہ احمدیہ کے پرنسپل اور مفتی سلسلہ جن کی تعداد اُس وقت تین تھی مل کر آئیندہ خلیفہ کا انتخاب کریں گے۔جلسہ سالانہ ۱۹۵۶ء کے بعد حضور نے مختلف احباب سے مشورہ کے بعد مجلس انتخاب خلافت میں ان اراکین کا اضافہ فرمایا (۱) مغربی پاکستان کا امیر۔اگر اُس وقت مغربی پاکستان کا ایک امیر مقرر نہ ہو تو علاقہ جات مغربی پاکستان کے امراء (۲) مشرقی پاکستان کا امیر (۳) کراچی کا امیر (۴) تمام اضلاع کے امراء(۵) تمام سابق امراء جو دو دفعہ کسی ضلع کے امیر رہ چکے ہوں۔گو انتخاب خلافت کے وقت امیر نہ ہوں۔(ان کے اسماء کا اعلان صدر انجمن احمد یہ کرے گی۔) (۲) امیر جماعت احمدیہ قادیان (۷) ممبران صدر انجمن احمد یہ قادیان (۸) تمام زندہ صحابہ کرام۔اس غرض کے لئے صحابی وہ ہوگا جس نے حضرت مسیح موعود کو دیکھا ہو، آپ کی باتیں سنی ہوں اور آپ کی وفات کے وقت اس کی عمر کم از کم بارہ سال ہو۔صدر انجمن