سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 632 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 632

632 عرصہ کے لئے رخصت پر وطن آئے۔باقی تمیس سال کا عرصہ آپ نے بغیر اہل وعیال کے مغربی افریقہ میں خدمت کرتے ہوئے گزارا۔ان کے بعد مکرم مولا نانسیم سیفی صاحب یہاں کے امیر مقرر ہوئے۔۱۹۴۹ء میں نائیجیریا میں تین مرکزی اور تین مقامی مبغلین کام کر رہے تھے۔باوجود اس کے کہ نائیجیریا میں ایک عرصہ سے جماعت قائم تھی لیکن ابھی تک ملکی سطح پر جلسہ سالانہ منعقد نہیں کیا گیا تھا۔۱۳ اور ۱۴ اگست ۱۹۴۹ء کو لیگوس میں جماعت احمدیہ نائجیریا کا پہلا جلسہ سالانہ منعقد کیا گیا۔اس میں پندرہ جماعتوں کی طرف سے نمائیندے شامل ہوئے۔اور اس کے ساتھ مجلس شوریٰ بھی منعقد کی گئی۔اس جلسہ کا انعقاد جماعت کے حوصلے بڑھانے کا موجب ہوا۔(۱۱) ۱۹۴۹ء کے جلسہ سالانہ میں جماعت کے اخبار کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا۔اور اس کے لئے کوششوں کا آغاز ہوا۔اور پہلے مرحلے کے طور پر جماعت نے اپنا نیوز لیٹر شائع کرنا شروع کیا۔(۱۲)۱۹۵۱ء میں جماعت کا جریدہ ٹروتھ (Truth) کے نام سے شائع ہونا شروع ہوا اور تب سے یہ ہفتہ وار اخبار صرف نائیجیریا میں ہی نہیں بلکہ مغربی افریقہ کے باقی ممالک میں بھی اشاعتِ اسلام کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے۔(۱۳) ۱۹۴۹ء میں بھی مخرجین کی طرف سے مقدمات کا سلسلہ چل رہا تھا۔ایک مسجد کے حصول کے لئے ان کی طرف سے مقدمہ کیا گیا جو کہ خارج ہو گیا۔اور اس کے بعد ایک اور قطعہ زمین کے سلسلہ میں مقدمہ کیا گیا۔(۱۴)۱۹۵۲ء میں احمدی ایک مقدمہ کی پیروی کر کے عدالت سے باہر نکل رہے تھے مخالفین نے بہت گالیاں نکالیں۔مگر احمد یوں نے کوئی جواب نہ دیا۔حضور گور پورٹ ملی تو آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو مقدمہ میں نمایاں کامیابی عطا فرمائے۔کمینہ دشمن ہمیشہ گالی گلوچ سے کام لیتا ہے۔آپ صبر و تحمل سے خود بھی کام لیں اور دوستوں کو بھی اس کی ترغیب دیں۔(۱۵) حضور کی خواہش تھی کہ نائیجیریا میں جماعت کی ترقی تیزی سے ہو نسیم سیفی صاحب کی ایک رپورٹ پر آپ نے ارشاد فرمایا