سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 633 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 633

633 وہاں پر احمدیت کی رفتار بہت ست ہے۔حالانکہ ایسے علاقوں میں لاکھوں آدمی اب تک احمدیت میں داخل ہو جانے چاہئے تھے۔(۱۶) مغربی افریقہ کے باقی ممالک کی طرح جماعت نائیجیریا میں بھی اپنی طبی خدمات کا آغاز کر رہی تھی۔۱۹۵۵ء تک یہاں پر جماعت کے سکولوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ چکی تھی۔اور اس کے علاوہ یورو با اور انگریزی زبان میں دیگر مطبوعات بھی شائع ہو رہی تھیں۔پریس کے ساتھ جماعت کے تعلقات مضبوط ہو رہے تھے اور ۱۹۵۷ء میں مکرم مولا ناسیم سیفی صاحب کو نائیجیریا کے صحافیوں کی یونین کا نائب صدر بھی منتخب کیا گیا۔ایک احمد یہ نیوز ایجنسی بھی قائم کی گئی، جس کے ذریعہ پریس کو احمدیت کے متعلق خبریں مہیا کی جاتی تھی۔اسلامک لٹریچر بک شاپ کا قیام عمل میں آیا جس کو بیرونِ ملک کے علاوہ اندرونِ ملک سے بھی آرڈر موصول ہونے لگے۔ان کاوشوں کے علاوہ بیرونِ ملک بھی بذریعہ خط و کتابت تبلیغ کا سلسلہ خاطر خواہ پیمانے پر جاری تھا۔یہ ذکر پہلے آچکا ہے کہ گیمبیا میں احمدیت کی ابتداء بھی نائیجیریا مشن سے خط و کتابت کے ذریعہ ہوئی تھی۔(۱۷) یوں تو جماعت کو ہر ماہ ریڈیو پر تقاریر اور تلاوت قرآن کریم کرنے کا موقع ملتا تھا۔لیکن ۱۹۵۶ء میں ریڈیو کے محکمے نے ہر ماہ ایک مرتبہ لیگوس میں جماعت کی مسجد میں دیا جانے والا خطبہ جمعہ نشر کرنا شروع کیا اور اس طرح ذرائع ابلاغ کے ذریعہ لوگوں تک حقیقی اسلام کا پیغام پہنچنے لگا۔(۱۸) نائیجیریا کے احمدی بھی جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے تھے اور نظام جماعت کے تحت مختلف خدمات سرانجام دے رہے تھے۔۱۹۶۰ء میں یہاں کے جنرل پریذیڈنٹ بکری صاحب تعلیمی خدمات کے بعد ۱۹۶۱ء میں جماعت احمدیہ نے نائیجیریا میں اپنی طبی خدمات کا آغاز بھی کر دیا۔چنانچہ اس غرض کے لئے مکرم کرنل ڈاکٹر محمد یوسف صاحب یکم نومبر ۱۹۶۱ء کو لیگوس پہنچ گئے اور جنوری ۱۹۶۲ء میں آپ نے لیگوس میں جماعت کی ڈسپنسری کا آغاز کیا۔آپ نے عرصہ سات سال وہاں پر خدمات سرانجام دیں اور اپریل ۱۹۶۹ء کو دل کا دورہ پڑنے سے آپ کا انتقال ہو گیا۔اس طرح آپ کو میدانِ عمل میں کام کرتے ہوئے شہادت کا مرتبہ ملا۔لیگوس ڈسپنسری کے اجراء کے صرف دو ماہ کے بعد کانو میں جماعت کی دوسری ڈسپنسری کا آغاز کیا گیا۔یہ ڈسپنسری کا نو