سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 565 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 565

565 جماعت کے حق میں ہموار ہو چکی تھی۔جون ۱۹۶۰ء میں صدر جماعت احمد یہ گیمبیا نے حکومت کو تین صفحے کا خط لکھا جس میں بعض مسلمان زعماء کی مخالفت کو بلا جواز ثابت کیا۔اس خط پر سات سو زیادہ افراد کے دستخط تھے ، جن میں بہت سے سرکردہ مسلمان بھی شامل تھے۔اب گیمبیا کی جماعت آہستہ آہستہ بڑھ رہی تھی۔ان کی تربیت کے لئے وہاں پر کسی مبلغ کا ہونا ضروری تھا۔دوسری طرف اس ضمن میں گیمبیا کی حکومت کوئی واضح جواب نہیں دے رہی تھی۔چنانچہ جولائی ۱۹۶۰ء میں غانا سے جماعت کے مبلغ مکرم احمد جبرائیل سعید صاحب گیمبیا پہنچے اور مرکزی مبلغ کی آمد تک وہیں پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔جماعت کے خط پر گورنر نے امام باتھرسٹ کو لکھا کہ اب رائے عامہ احمد یہ مشن کے قیام کے حق میں ہے تو اب آپ کیا مشورہ دیتے ہیں۔اس کے جواب میں امام صاحب نے لکھا کہ آپ جیسا مناسب سمجھیں فیصلہ کر لیں۔چنانچہ اب حکومت کو بھی مشن کے قیام پر کوئی اعتراض نہ رہا۔مرکز سلسلہ نے مکرم مولا نا چوہدری محمد شریف صاحب کو ، جو پاکستان سے باہر تبلیغ کا وسیع تجربہ رکھتے تھے ، گیمبیا کے لئے مبلغ مقرر کیا۔آپ ۱۲ فروری ۱۹۶۱ء کو ربوہ سے روانہ ہوئے اور مشرقی وسطی سے ہوتے ہوئے ۲۶ فروری کو نائیجیریا کے دارالحکومت پہنچ گئے۔آپ نائیجیریا سے غانا گئے جہاں آپ نے تین روز قیام کیا اور 9 مارچ کو بذریعہ ہوائی جہاز گیمبیا پہنچ گئے۔اس وقت آپ کی جیب میں صرف پچاس پاؤنڈ کی رقم تھی۔اور قدرتا یہ فکر دامنگیر تھی کہ نہ جانے اب کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔مگر جہاز کے رکتے ہی گیمبیا کے احمدیوں نے بڑی محبت سے آپ کا استقبال کیا۔شہر میں جانے کے لئے بس کا انتظام کیا ہوا تھا۔شہر کی حدود میں داخل ہوتے ہی سب احباب نے اونچی آواز میں لا الہ الا اللہ کا ورد شروع کر دیا اور اس طرح سارے شہر کا چکر لگایا۔یہ گویا احمدی مبلغ کی آمد کا اعلان تھا۔شروع میں مکرم چوہدری محمد شریف صاحب کی رہائش کا انتظام لامین بارا انجائے صاحب کے گھر میں تھا۔لامین بارا صاحب کی سادہ ہی رہائش گاہ میں غانا سے آئے ہوئے مبلغ مکرم احمد جبرائیل سعید صاحب بھی قیام پزیر تھے۔لامین صاحب اور اُن کے اہلِ خانہ نہایت اخلاص سے مبلغین کی خدمت کر رہے تھے۔یہ رمضان کا مہینہ تھا ، اس لئے درس قرآن اور نماز تراویح کا سلسلہ شروع کیا گیا۔اور مکرم چوہدری محمد شریف صاحب نے شہر میں رابطے شروع کئے اور جلد ہی لنکاسٹر سٹریٹ پر ایک مکان لے کر مشن ہاؤس کا با قاعدہ