سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 561 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 561

561 اسی طرح اُتار چڑھاؤ آتا رہا۔(۱تا۴) یہ دن پوری جماعت کے لئے جذباتی تکلیف کے دن تھے۔پچاس سال سے زائد عرصہ سے تمام نظامِ جماعت نہ صرف حضور کی نگرانی اور تربیت میں کام کر رہا تھا بلکہ حقیقت یہ تھی کہ نظام جماعت کے بیشتر حصہ کی پرورش آپ ہی کے مبارک ہاتھوں میں ہوئی تھی۔ہر چھوٹی چھوٹی بات بھی آپ کی ہدایات تمام اداروں کی راہنمائی کرتی تھیں۔اس سے بھی بڑھ کر آپ ہر احمدی کے لئے ایک شفیق باپ تھے۔ذاتی زندگی میں بھی کوئی مسئلہ در پیش ہو یا کوئی راہنمائی درکار ہو، ہر احمدی آپ کی عظیم ذات کا سہارا لیتا تھا۔مختصر الفاظ میں یہ کہ آپ کا وجود ایک ڈھال تھا جس کی پناہ میں ساری جماعت اپنی زندگی کے دن گزار رہی تھی۔مگر ان برسوں میں حضورڑ کی بڑھتی ہوئی علالت نے احباب جماعت کے دلوں کو غمزدہ کیا ہوا تھا۔طبی نقطہ نگاہ سے حالات خواہ کتنے ہی مایوس کن کیوں نہ نظر آرہے ہوں مگر تمام ہاتھ دعا کے لئے اُٹھ رہے تھے کہ قادر مطلق حضور کو شفا عطا کرے اور آپ کا با برکت سایه جماعت کے سر پر سلامت رہے۔(۱) رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۰ء ص ۳ ہم (۲) رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۳ء ص ۲۴۳-۲۴۴ (۳) رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۶۴، ص ۱۳۶ تا ۱۳۸ (۴) رپورٹ مجلس مشاورت ۲۰۵ تا ۲۰۸