سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 505 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 505

505 کرتے تو نہ ان کا کوئی نقصان تھا نہ اسلام کا کوئی نقصان تھا۔مگر اس وقت کی غفلت نے اسلام کو بھی تباہ کر دیا۔اور اتحاد اسلام کو بھی برباد کر دیا۔(۲۵) مخالفین کے اس الزام پر کہ صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کو خلیفہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے تحریر فرمایا ناصر احمد کے خلیفہ ہونے کا کوئی سوال نہیں خلیفے خدا بنایا کرتا ہے۔جب اس نے مجھے خلیفہ بنایا تھا تو جماعت کے بڑے بڑے آدمیوں کی گردنیں پکڑوا کر میری بیعت کروادی تھی۔جن میں ایک میرے نانا، دو، میرے ماموں ایک میری والدہ ایک میری نانی ایک میری تائی اور ایک میرے بڑے بھائی بھی شامل تھے۔(۲۶) اگست میں حضور کو الہام ہوا ، کہ آؤ ہم مدینہ والا معاہدہ کریں۔اس کی تشریح بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا، دیعنی جماعت سے پھر کہو یا تو تم مجھے چھوڑ دو اور اور میری تصنیفات سے فائدہ نہ اُٹھاؤ نہیں تو میرے ساتھ وفاداری کا ویسا ہی معاہدہ کرو جیسا کہ مدینہ کے لوگوں نے مکہ کی عقبی جگہ پر رسول اللہ ﷺ سے معاہدہ کیا تھا۔اور پھر بدر کی جنگ میں کہا تھا یا رسول اللہ ! یہ نہ سمجھیں کہ خطرہ کے وقت میں ہم موسیٰ کی قوم کی طرح آپ سے کہیں گے کہ جا تو اور تیرا خدا لڑتے پھر وہم یہیں بیٹھے ہیں۔یا رسول اللہ ہم آپ کے دائیں بھی لڑینگے بائیں بھی لڑینگے اور آگے بھی لڑیں گے پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن اسوقت تک آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا آگے نہ آئے۔(۲۷) جولائی کے مہینے میں اس فتنہ کے متعلق شہادتیں کثرت سے شائع ہوئیں۔اب اس سازش کو پہلے کی طرح آگے بڑھانا ممکن نہیں نظر آرہا تھا۔چنانچہ اگست میں اس کی پشت پناہی کرنے والوں کو کھل کر سامنے آنا پڑا۔بعض اخبارات نے ان کی اعانت کے لئے جھوٹی خبریں شائع کرنا شروع کیں۔اخبار نوائے پاکستان اور سفینہ اس میں پیش پیش تھے۔کبھی یہ خبر لگائی کہ اللہ رکھا نے مرزا بشیر الدین محمود احمد کے خلاف عدم اعتماد کی موثر تحریک چلائی ہوئی ہے۔کبھی یہ سرخی جمائی کہ جماعتِ احمد یہ چنیوٹ نے بغاوت کر دی ہے۔اور جب زیادہ سنسنی پھیلانی مقصود ہوئی تو یہ شائع کر دیا کہ