سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 475 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 475

475 صاحب اور صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب حضور کے ساتھ کشتی میں سوار تھے۔۱۴ جولائی کو حضرت مصلح موعود وینس سے آسٹریا کے لئے روانہ ہوئے۔رات کو حضور نے آسٹریا کے شہر انز برک کے ہوٹل Kreid میں قیام فرمایا۔صبح سویرے قافلہ جرمنی کے شہر نیورمبرگ کے لئے روانہ ہوا۔شام کو چھ بجے نیورمبرگ پہنچ گئے۔جماعت کے مبلغ مکرم عبد اللطیف صاحب نے حضور کا استقبال کیا اور یہاں کے نو مسلم جرمن دوستوں نے حضور کے ساتھ ملاقات کا شرف حاصل کیا۔یہاں پر حضور اور آپ کے قافلے کا قیام ہوٹل کیسر ہاف (Keiserhof) میں تھا۔۱۶ جولائی کو حضرت مصلح موعود نے آرلینگن یونیورسٹی کے ایک Neurologist کو دکھانے کے لئے تشریف لے گئے۔اور حضور نے مقامی احمدیوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں شرکت فرمائی اور یہاں پر تبلیغ کا کام وسیع کرنے اور مسجد کی تعمیر کے معاملات پر غور ہوا۔اور اسی روز یہاں کی جماعت نے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا۔حضور نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ جرمن قوم کو اللہ تعالیٰ نے بہت ہمت عطا فرمائی ہے، وہ با وجودلڑائیوں کی تباہ کاری کے پھر ترقی کر جاتی ہے۔۷ا کو حضور نیورمبرگ سے باڈ گاڈر سبرگ کے لئے روانہ ہوئے۔یہاں پاکستان کے سفارت خانے کے سامنے ہوٹل رہائن لینڈ میں قافلے کی رہائش کا انتظام تھا۔یہاں پر صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب اور مکرم میر داؤ د احمد صاحب اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے۔۱۸ جون کو حضرت مصلح موعودؓ اہلِ قافلہ کے ہمراہ ہالینڈ کے لئے روانہ ہوئے۔اور دو پہر کو ہالینڈ میں داخل ہوئے۔پانچ بجے کے قریب قافلہ ہیگ کے مضافات میں داخل ہوا۔ہیگ شہر سے ہوتے ہوئے قافلہ ویسار(Wassenaar) پہنچا، جہاں پر ایک مکان کا انتظام کیا گیا تھا۔یہاں پر حضور کو خوش آمدید کہنے کے لئے ایک مقامی مبلغ مکرم غلام احمد بشیر صاحب اور انڈو نیشین احمدی مبلغ مکرم محمد ابوبکر ایوب صاحب اور کچھ نو مسلم دوست موجود تھے۔ہالینڈ آکر حضور کی طبیعت مضمحل رہنے لگی تھی۔حضور چند مرتبہ سیر کے لئے مختلف مقامات پر تشریف لے گئے۔۲۴ جولائی کو حضور نے جمعہ پڑھایا اور انگریزی زبان میں تقریباً آدھے گھنٹے کا خطبہ ارشاد فرمایا۔اس خطبہ میں آپ نے ڈچ زبان میں ترجمہ قرآن کے متعلق اور ہالینڈ میں مسجد کے بارے میں راہنمائی فرمائی۔نماز جمعہ وعصر کے بعد ایک نومسلم احمدی مسٹر عبداللطیف دلیوں صاحب نے خطبہ کا ڈچ زبان میں ترجمہ احباب کو سنایا۔بہت سے نومسلم ย