سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 363 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 363

363 جائز سمجھے گی؟ وہ کہے گی کہ جیسا دماغ سات فٹ والے کا ہے ویسا ہی دماغ چارفٹ والے کا ہے اور جو حقوق سات فٹ والے کے ہیں وہی حقوق چارفٹ والے کے ہیں لیکن جب آزادی اور حریت کا سوال آتا ہے تو چھوٹے ملکوں اور بڑے ملکوں میں امتیاز کیا جاتا ہے اور چھوٹے ملکوں کے لیے حریت ضروری نہیں خیال کی جاتی حالانکہ آزادی کی ضرورت جیسے بڑی حکومتوں کو ہے ویسی ہی ضرورت چھوٹی حکومتوں کو ہے۔۔۔۔۔پس اسلام کہتا ہے کہ ان چار چیزوں کے بغیر امن نہیں ہوسکتا اول لیگ کے پاس فوجی طاقت ہو دوم عدل اور انصاف کے ساتھ آپس میں صلح کرائی جائے۔سوم جو نہ مانے اس کے خلاف سارے مل کر لڑائی کریں چہارم اور جب صلح ہو جائے تو صلح کرانے والے ذاتی فائدہ نہ اٹھا ئیں یہ چار اصول لیگ آف نیشنز کے قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں جب تک ان پر عمل نہیں ہو گا حقیقی امن پیدا نہیں ہوسکتا۔پہلی لیگ آف نیشنز بھی ناکام رہی اور اب دوسری لیگ آف نیشنز بھی ناکام رہے گی۔پس ضروری ہے کہ دنیا اسلام کے اصولوں کو اپنائے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرے کیونکہ جب تک یہ پارٹی سسٹم جاری ہے اور جب تک یہ امتیاز باقی ہے کہ یہ چھوٹی قوم ہے اور وہ بڑی قوم ہے اور یہ کمزور حکومت ہے اور وہ طاقتور حکومت ہے اس وقت تک دنیا کے امن کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتے۔پس ضروری ہے کہ اس امتیاز کو دلوں سے مٹایا جائے جب تک یہ چیز باقی رہے گی کہ یہ بڑی جان ہے اور یہ چھوٹی جان ہے اس وقت تک دنیا امن اور چین کا سانس نہیں لے سکتی۔(۲) پھر حضور نے جدید دنیا میں بین الاقوامی تعلقات کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا پس لیگ آف نیشنز تبھی کامیاب ہو سکتی ہے جب وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق بنائی جائے اور اسلام کے حکموں کے مطابق کام کرے۔لیگ آف نیشنز کے بعد اگر دنیا امن حاصل کرنا چاہے تو اسے مندرجہ ذیل چار چیزوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے