سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 364 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 364

364 اگر یہ چیزیں اکھٹی کر دی جائیں تو وہ دنیا میں ایک حکومت کے قائم مقام ہوسکتی ہے۔(۱) سکہ اور ایچ (۲) تجارتی تعلقات (۳) بین الاقوامی قضاء (۴) ذرائع آمد و رفت یعنی ہر انسان کو سفر کی سہولتیں میسر ہونی چاہئیں تا کہ وہ آزادی سے ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاسکے۔(۳) اب اکیسویں صدی کے آغاز میں بہت محدود پیمانے پر مندرجہ بالا اقدامات کے ذریعہ کچھ خطوں کے ممالک آپس میں معاہدے کر کے ترقی اور تعاون کے لیے سازگار فضا پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یوروپی یونین جیسی تنظیمیں آپس میں تعاون کو ان خطوط پر بڑھا رہی ہیں لیکن پوری دنیا میں یہ نظام جاری کرنے سے جو عالمی فوائد حاصل ہو سکتے تھے ،محدود پیمانے پر یہ اقدامات اُٹھانے سے وہ مقاصد حاصل نہیں ہو سکتے۔(۱) انوار العلوم جلد ۸ ص ۳۱۱ تا ۳۱۶ (۲) انوار العلوم جلد ۱۸ ص ۴۳۱ تا ۴۳۴ (۳) انوار العلوم جلد ۱۸ ص ۴۳۴۴۳۳