سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 19 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 19

19 محمد ابراہیم ناصر صاحب بوڈا پسٹ پہنچ کر مصروف تبلیغ ہو گئے۔اس کے بعد دوسری جنگِ عظیم کے آغاز اور پھر ہنگری کے کمیونسٹ بلاک میں چلے جانے کی وجہ سے وہاں پر جماعت کی تبلیغی سرگرمیاں روکنی پڑیں۔(۱۳۳) (1) The Preaching Of Islam by T۔W۔Arnold, published by Low Price Publication Delhi 2001۔page 193-194 (r) The Sunrise May 22, 1937 page 8(M) The Sunrise March 20,1937 Page 6 (۴)The Sunrise ,March 27,1937 page 6(۵)The Sunrise April 24,1937 page 8 (1) The Sunrise May 22, 1937 page 8(4) The Sunrise May 29 1937, page 7 ( ۸ ) الفضل ۲۶ مارچ ۱۹۳۷ ء ص ۶ (۹) الفضل ۱۲مئی ۱۹۳۷ ء ص ۷ (۱۰) الفضل ۱۵ اکتوبر ۱۹۳۷ ء ص ۷ (۱۱) افضل ۱۹ مئی ۱۹۳۷، ص ۴ ( ۱۲ ) الفضل ۱۶ جنوری ۱۹۳۷ء ص ۶ (۱۳) الفضل ۱۰ مارچ ۱۹۳۷ء ص ۶ (۱۴) مجاہد ہنگری مصنفہ حاجی احمد خان ایازص۲۴۔۲۵ پولینڈ: پولینڈ میں اسلام کی آمد چودہویں صدی عیسوی میں ہوئی جب اپنے وطن میں خانہ جنگی کی وجہ سے بہت سے تاتار مسلمان یہاں آکر آباد ہوئے۔گرینڈ ڈیوک وائیٹولڈ ( Grand Duke Witold) نے ان کو ولنو (Wilno) شہر کے قریب زمینیں عطا کیں اور اس کی گارد عموماً انہی تاتاریوں پر مشتمل ہوتی تھی۔پھر سولہویں اور ستر ہویں صدی عیسوی میں کریمیا (Crimea) کے علاقے سے کچھ مسلمان یہاں آکر آباد ہوئے۔(۲۱) پولینڈ کی اکثریت رومن کیتھولک ہے۔وقت کے ساتھ مسلمانوں کا ایک بڑا حصہ تہذیب اور مذہب کے اعتبار سے مقامی آبادی میں جذب ہوتا گیا اور ان میں اسلامی تعلیمات کا اثر بہت کم ہو گیا۔۱۹۳۷ء میں اس ملک میں بارہ ہزار مسلمان آباد تھے۔ولنو کے علاوہ لیتھوانیا (Lithuania) کی سرحد کے قریب مسلمانوں کے کئی دیہات آباد تھے۔(۳) پولینڈ میں مسلمانوں کے مذہبی لیڈر مفتی کہلاتے تھے۔اس وقت حکومت مسلمانوں سے رواداری کا سلوک کر رہی تھی اور حکومت کی طرف سے مختلف جگہوں پر ائمہ صلوۃ اور موذنوں کو وظیفہ