سلسلہ احمدیہ — Page 168
168 کے اضلاع میں سکھوں کے مقدس مقامات ہیں اس لئے اگر ان اضلاع کو ہندوستان میں شامل نہ کیا گیا تو یہ بہت بڑی نا انصافی ہوگی۔اول تو یہ تینوں اضلاع مسلم اکثریت رکھتے تھے۔دوسرے یہ کس طرح نظر انداز کیا جا سکتا تھا کہ گورداسپور میں قادیان ہے جو احمد یوں کا مقدس مقام ہے اور احمدی پاکستان میں شامل ہونا چاہتے تھے اور اس طرح تو دہلی میں بہت سے مسلمان بزرگوں کے مزار ہیں۔اس کلیے کی رو سے تو دہلی پاکستان کو ملنا چاہیے تھا۔لاہور میں ساٹھ فیصد آبادی مسلمان تھی۔لیکن لا ہور کے متعلق کانگرس کی طرف سے یہ نظریہ پیش کیا گیا کہ اگر چہ اکثر آبادی تو مسلمان ہے لیکن یہ بات پیش نظر رکھ کر لاہور کی قسمت کا فیصلہ کرنا چاہئیے کہ غیر مسلم لاہور کی ۶۷ فیصد زمین کے مالک ہیں ، اور مسلم آبادی غیر مسلموں کی نسبت نصف ٹیکس دیتی ہے۔نہ صرف لا ہور بلکہ لائلپور اور منٹگمری کی اکثر فیکٹریوں کے مالک غیر مسلم ہیں اور لاہور کے اکثر بینک غیر مسلم چلا رہے ہیں اور مسلمانوں کا ادا کردہ سیلز ٹیکس غیر مسلموں سے بہت کم بنتا ہے۔گویا کانگرس کے دلائل کا خلاصہ یہ تھا کہ یہ نہیں دیکھنا چاہئیے کہ متنازع اضلاع کی اکثریت کسی مک کے ساتھ ملنا چاہتی ہے بلکہ یہ دیکھنا چاہئیے کہ زیادہ زمینیں کس کی ملکیت ہیں، بینک کون چلا رہا ہے، زیادہ مالدار کون ہے۔عدالتی کاروائی میں مسلم لیگ کی قیادت کے کہنے پر مسلم لیگ کے وقت میں ، جماعت کا میمورنڈم بھی کمیشن کے سامنے پیش کیا گیا۔جماعت احمدیہ کا اصولی موقف تھا کہ ایک علاقے کو اسی ملک میں شامل کرنا چاہئیے جس ملک میں اس علاقے کی اکثریت شامل ہونا چاہتی ہے۔اگر ایک علاقے کو اس کی اکثریت کی مرضی کے خلاف دوسرے ملک میں صرف اس لئے دھکیل دیا جائے ، کہ اس علاقے میں بسنے والی اقلیت کے پاس زیادہ جائیدادیں ہیں، اموال زیادہ ہیں، وہ زیادہ ٹیکس دینے کی اہلیت رکھتے ہیں اور زیادہ کالجوں کے مالک ہیں تو یہ اس دور میں غلاموں کی تجارت کی بدترین مثال ہو گی۔اموال اور جائیدادوں کا حساب تو پیش کیا گیا ہے لیکن یہ بتایا جائے کہ اگر کانگرس کا مؤقف مان لیا جائے تو کتنے مسلمان اس بناء پر آزادی کے بنیادی حق سے محروم کر دیئے جائیں گے۔ان بنیادوں پر تقسیم عقل اور ضمیر کے تقاضوں کے خلاف ہوگی۔اور یہ بات بھی قابلِ توجہ ہے کہ ہند و تجارت اور اموال کی دوڑ میں آخر کس طرح آگے نکلے۔چونکہ انگریزوں کے آنے سے قبل مسلمان ہندوستان پر حکومت کر رہے تھے۔اس لئے لارڈ کرزن سے قبل حکومت کی پالیسی