سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 164 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 164

164 اور اگر ایک روز پہلے اعدادو شمار کے جمع کرنے کی اپیل کی جارہی تھی تو ان اعداد وشمار نے کب اکھٹا ہونا تھا اور کب اس کا تجزیہ ہوکر دلائل تیار کئے جانے تھے۔اس کے برعکس حضرت مصلح موعودؓ کی دور اندیشی ہر کام کے لئے وقت پر تیاری کرا رہی تھی۔جماعت احمد یہ ان ضروری اعداد و شمار کو جمع کرنے کا کام کب کا مکمل کر چکی تھی۔اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ مئی ۱۹۴۷ء کے آغاز ہی میں یہ کام کافی حد تک ہو چکا تھا اور ے مئی کے الفضل میں یہ اعلان شائع ہوا تھا کہ مردم شماری کی ایک جلد دستیاب نہیں ، جس احمدی کو یہ جلد ملے اسے فوراً قادیان پہنچا دے۔اس نازک صورت حال میں چوہدری صاحب نے وہی کیا جو ایسے مرحلے پر ایک احمدی کر سکتا ہے۔وہ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکے کہ میں بے یار و مددگار ہوں تو اپنی قدرت اور فضل ورحم سے میری مددفرما۔نماز سے فارغ ہوئے تھے تو اطلاع ملی کہ کمشنر راولپنڈی خواجہ عبد الرحیم ملنے کو آئے ہیں۔خواجہ صاحب کہنے لگے کہ میں تمہارا زیادہ وقت نہیں لینا چاہتا۔میں یہ کچھ کا غذات لایا ہوں۔میں نے اپنے طور پر سرکاری ریکارڈ سے پنجاب کے دیہات، تھانہ جات تحصیل اور اضلاع کے فرقہ وارانہ اعداد و شمار جمع کرائے ہیں۔یہ سارے صوبے کی آبادی کے نقشہ جات ہیں۔ممکن ہے تمہیں کیس کی تیاری میں ان سے کچھ مددمل سکے۔اس کے علاوہ کوئی مدد درکار ہو تو میں حاضر ہوں۔چوہدری صاحب فرماتے ہیں کہ میرا دل اللہ تعالیٰ کے شکر سے بھر گیا۔خواجہ صاحب کے جاتے ہی چار مسلمان وکلاء آئے اور کہا کہ ہم اس کیس میں تمہارے ساتھ شریک ہونا چاہتے ہیں۔اوران بے لوث خادمانِ قوم نے دن رات چوہدری صاحب کے ساتھ کام کیا۔حضرت خلیفۃ اسح الثانی ان دنوں لاہور میں ہی تشریف فرما تھے۔بدھ کے روز حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب درد آئے اور چوہدری صاحب سے کہا کہ حضرت صاحب نے یہ دریافت کرنے کے لئے مجھے بھیجا ہے کہ حضور کس وقت تشریف لا کر آپ کو تقسیم کے متعلق بعض پہلوؤں کے متعلق معلومات بہم پہنچا دیں۔چوہدری صاحب نے کہا کہ جس وقت حضور کا ارشاد ہو خاکسار حضور کی خدمت میں حاضر ہو جائے گا۔درد صاحب نے کہا کہ حضور کا ارشاد ہے کہ تم نہایت اہم قومی فرض کی سرانجام دہی میں مصروف ہو تمہارا وقت بہت قیمتی ہے تم اپنے کام میں لگے رہو ہم وہیں آئیں گے۔چنانچہ حضور خود چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے ملنے آئے اور بٹوارے کے اصولوں کے متعلق بعض نہایت مفید