سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 481 of 753

سلسلہ احمدیہ — Page 481

481 کیا ایسی تحریک کو اشتعال انگیزوں کے ذریعہ ختم کیا جا سکتا ہے؟ کیا ایسے منظم ادارے کو خواہ وہ سو فیصد بد دیانتی پر قائم ہوگدھے اور کتے کے جلوس نکالنے سے ناکام بنایا جا سکتا ہے؟؟ کیا ایشیا اور یورپ میں ایک پلان کے تحت قائم کر نیوالے باطل کو کہاوتوں کی پھبتیوں اور استہزاء کے قہقہوں سے دنیا بدر کیا جا سکتا ہے؟؟؟۔۔۔خدارا غور کیجئے کتنی دور رس سکیم ہے " تمام دنیا میں وسیع پیمانہ پر اسلامی لٹریچر کی اشاعت " ایک اسی شق کو سامنے رکھیئے اور بتلائیے آپ کی شور وغل بپا کرنے والی جماعتیں اس کا توڑ کیا مہیا کر رہی ہیں؟ اور جیسی معیاری تقریریں ہمارے ہاں قادیانیوں کے خلاف کی جارہی ہیں کیا وہ اس منصوبے کا توڑ ہوسکتی ہیں۔۔خوب اچھی طرح سمجھ لیجئے کام کا جواب نعروں سے؟ مسلسل جد و جہد کا توڑ اشتعال انگیزی سے علمی سطح پر مساعی کو نا کام بنانے کا داعیہ صرف پھبتیوں بیہودہ جلسوں اور ناکارہ ہنگاموں سے پورا نہیں ہو سکتا اس کے لئے جب تک وہ انداز اختیار نہ کیا جائے جس سے فکری اور عملی تقاضے پورے ہوں۔ہنگامہ خیزی کا وہی نتیجہ برآمد ہوگا جس پر مرزا صاحب کا الہام انی مهین من اراد اهانتک صادق آئے گا۔(۳۷) خطبہ عید اور لندن میں آخری ایام : کانفرنس کے دنوں میں حضور آنے والے مبلغین سے ملاقات کر کے ،ان کے ممالک کے حالات دریافت فرماتے رہے اور انہیں ہدایات دیتے رہے۔اس کے علاوہ آپ نے کانفرنس کے تمام اجلاسوں میں شرکت فرمائی۔ان وجوہات کی بنا پر حضور پر غیر معمولی کام کا بوجھ پڑا۔ان مصروفیات سے حضور کی صحت پر نا خوشگوار اثر پڑا اور آپ کی طبیعت پھر سے خراب رہنے لگی۔(۳۸) حضور کا قیام تین منزلہ عمارت کی سب سے نچلی منزل میں تھا۔حضور گھانے کے وقت دوسری منزل پر تشریف لاتے اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھانا تناول فرماتے۔آپ ناشتہ اپنے کمرے میں ہی فرماتے اور اس کے بعد ڈاک ملاحظہ فرماتے اور حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ آپ کی خدمت میں ڈاک پیش فرماتیں۔آپ بسا اوقات باہر سیڑھیوں پر کرسی پر تشریف فرما ہوتے۔